مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 251

یقین رکھتا ہوں اور واجب العمل مانتا ہوں۔ہاں صرف اتنا کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے اخبار اور قصص اور واقعات ماضیہ پر نسخ و زیادت ہرگز جائز نہیں۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی یکم اگست ۱۸۹۱ء دبدبہ اقبال ربّی پریس لودیانہ حاشیہ۔اے ناظرین! ذرا توجہ کرو۔میں اللہجَلَّ شَانُہٗ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر مولوی صاحب چالیس دن تک میرے مقابل پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر کے آسمانی نشان یا اسرار غیب دکھلا سکیں جو میں دکھلا سکوں تو میں قبول کرتا ہوں کہ جس ہتھیار سے چاہیں مجھے ذبح کر دیں اور جو تاوان چاہیں میرے پر لگائیں دُنیا میں ایک نذیر آیا پر دُنیا نے اُسے قبول نہ کیا، لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔(تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۱۵ تا ۱۹)