مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 246
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو اختیار ہے کہ وہ بطور خود اس جلسہ میں تشریف لاویں۔اور اگردوسرے ان کی وکالت کو منظور کریں تو وہی بحث کے لیے آگے قدم بڑھاویں۔ہمیں بہرحال منظور ہے اور تحریر کی اس لیے ضرورت ہے کہ تا بیانات فریقین تحریف سے محفوظ رہیں۔اور اس قدر مغز خوری کے بعد اظہار حق کی کوئی سند اپنے پاس ہو۔ورنہ اگر نری زبانی باتیں ہوں اورپیچھے سے خیانت پیشہ لوگ کچھ کا کچھ بنا دیں تو ان کا منہ بند کرنے کے لیے کونسی حجت یا سند ہمارے پاس ہو گی۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔مکرر واضح ہو کہ یہ جلسہ بحث عید کے دوسرے دن قرار پانا چاہیے تا بوجہ تعطیل کے ملازمت پیشہ لوگ بھی حاضر ہو سکیں اور دُور سے آنے والے بھی پہنچ سکیں یا جیسے مولوی صاحبان تجویز کریں۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار میرزا غلام احمد لودیانہ۔محلہ اقبال گنج ۲۳؍ مئی ۹۱ ء (تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۵۸ تا ۶۱)