مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 243 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 243

  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ السَّلَامُ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اشتہار ۱؎ دعوتِ حق اما بعد چونکہ اکثریہ عاجز سنتا ہے کہ لودیانہ کے بعض مولوی صاحبان جیسے(۱) مولوی عبد اللہ صاحب(۲) مولوی محمد صاحب(۳) مولوی عبد العزیز صاحب(۴) مولوی مشتاق احمد صاحب مولوی شاہدین صاحب اس مسئلہ میں اس عاجز سے مخالف ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور آنے والا مسیح جس کی خبر دی گئی ہے درحقیقت مسیح ابن مریم نہیں ہے بلکہ مثالی اور ظلّی طور پر مسیح ابن مریم کے رنگ میں ہے اورایسی اُس سے رُوحانی طور پرمناسبت و مشابہت رکھتا ہے کہ گویا وہی ہے اور اس عاجز نے یہ بھی سُنا ہے کہ بعض مولوی صاحبان موصوفین اکثر اوقات منبر پر کھڑے ہو کر بلند آواز سے یہ کہتے ہیں کہ مدعی اس مسئلہ کاہم سے بحث کرے۔ہم بحث کے لیے طیّار ہیں۔لیکن افسوس کہ تحریری بحث کو جس میں ہر طرح سے امن ہے اور نیز جس میں کیفیت بحث پر غور کرنے کے لیے ہریک کو حاضرین و غائبین میں سے کامل طور پر موقع مل سکتا ہے قبول نہیں کرتے۔ناچار ایک اور طریق سہل و آسان تجویز کر کے اشتہار تجویز کر کے اشتہار ھٰذا شائع کیا جاتا ہے۔لیکن قبل اس کے کہ ہم وہ طریق ۱؎ یہ اشتہار علیحدہ بڑے سائز پر جس کی بغیر عنوان اور نام حضرت مشتہر ۳۱ سطریں ہیں لودھیانہ سے پہلی بار شائع ہوا۔پھر اس کی نقل اخبار ریاض ہند امرتسر جلد ۶ نمبر ۷ مورخہ ۱۸؍ مئی ۱۸۹۱ء کے صفحہ ۶ پر شایع ہوئی۔