مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 212 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 212

و سکونت مستقل و عارضی وغیرہ سے اطلاع بخشیں یا اپنے حاضر ہونے کے وقت یہ تمام امور درج کرا دیں۔اور ظاہر ہے کہ ایسی کتاب کا مرتب و شائع ہونا جس میں تمام بیعت کرنے والوں کے نام و دیگر پتہ نشان درج ہوں۔اِنْشَآئَ اللّٰہُ الْقَدِیْر بہت سی خیر و برکت کا موجب ہو گا۔ازاں جملہ ایک بڑی عظیم الشان بات یہ ہے کہ اس ذریعہ سے بیعت کرنے والوں کا بہت جلد باہم تعارف ہو جائے گا اور باہم خط و کتابت کرنے اور افادہ و استفادہ کے وسائل نکل آئیں گے اور غائبانہ ایک دوسرے کو دعائے خیر سے یاد کریں گے اور نیز اس باہمی شناسائی کی رُو سے ہر ایک موقعہ و محل پر ایک دوسرے کی ہمدردی کر سکیں گے اور ایک دوسرے کی غمخواری میں یارانِ موافق و دوستانِ صادق کی طرح مشغول ہو جائیں گے اور ہر ایک کو ان میں سے اپنے ہم ارادت لوگوں کے ناموں پر اطلاع پانے سے معلوم ہو جائیگا کہ اس کے رُوحانی بھائی دنیا میں کس قدر پھیلے ہوئے ہیں اور کن کن خدا داد فضائل سے متّصف ہیں۔سو یہ علم ان پر ظاہر کرے گا کہ خدا تعالیٰ نے کس خارق عادت طور پر اس جماعت کو تیار کیا ہے اور کس سرعت اور جلدی سے دنیا میں پھیلایا ہے۔اور اس جگہ اس وصیّت کا لکھنا بھی موزوں معلوم ہے کہ ہر ایک شخص اپنے بھائی سے بکمال ہمدردی و محبت پیش آوے۔اور حقیقی بھائیوں سے بڑھ کر ان کا قدر کرے۔ان سے جلد صلح کر لیوے اور دلی غبار کو دُور کر دیوے اور صاف باطن ہو جاوے اور ہرگز ایک ذرّہ کینہ اور بغض ان سے نہ رکھے، لیکن اگر کوئی عمداً ان شرائط کی خلاف ورزی کرے۔جو اشتہار ۱۲؍ جنوری ۱؎ ۱۸۸۹ء میں مندرج ہیں اور اپنی بے باکانہ حرکات سے باز نہ آوے تو وہ سلسلہ سے خارج شمار کیا جاوے گا۔یہ سلسلہ بیعت محض بمراد فراہمی طائفہ متّقین یعنی تقویٰ شعار لوگوں کی جماعت کے جمع کرنے کے لیے ہے تا ایسے متقیوں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک اثر ڈالے ۲؎ اور ان کا اتفاق اسلام کے لیے برکت و عظمت و نتائج خیر کا موجب ہو اور وہ بہ برکت کلمہ واحدہ پر متفق ہونے کے اسلام کی پاک و مقدس خدمات میں جلد کام آ سکیں اور ایک کاہل اور بخیل و ۱؎ اشتہار ہذا دیکھئے زیر نمبر ۵۱ صفحہ ۲۰۶ تا۲۰۹ (مرتب) ۲؎ اس جماعت کے نیک اثر سے جیسے عامہ خلائق مُنتفع ہوں گی ایسا ہی اس پاک باطن جماعت کے وجود مبارک سے گورنمنٹ برطانیہ کے لیے انواع و اقسام کے فوائد متصور ہیں۔جن سے اس گورنمنٹ کو خداوند عزّوجلّ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ازانجملہ ایک یہ کہ یہ لوگ سچے جوش اور دلی