مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 108

اسلام کا آپ کے دل پر بڑا سخت رُعب ہے اور اگر آپ آ گئے تو خدا تعالیٰ آپ کو مغلوب اور رسوا کرے گا۔اور اپنے دین کی مدد اور اپنے بندہ کی سچائی ظاہر کر دے گا۔اخیر پر آپ کو واضح رہے کہ آج یہ خط رجسٹری کرا کر آپ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے۔اور اگر بیس دن تک آپ کا کوئی جواب نہ آیا تو آپ کی کنارہ کشی کا حال چند اخباروں میں شائع کرایا جائے گا۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔الــــــــــــــــــــراقم خاکسار آپ کا خیر خواہ غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور۔پنجاب (تبلیغ رسالت جلد اوّل صفحہ تا )