مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 97 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 97

اخباروں میں بھی شائع ہوگیا ہے۔صاحب موصوف لکھتے ہیں کہ افسوس ہے کہ مسلمان لوگ عیسائی نہیں ہوتے اور و جہ یہ ہے کہ ان کا مذہب ان ناممکن باتوں سے لبریز نہیں ہے جن میں ہندو مذہب ڈوبا ہوا ہے۔ہندو مذہب اور بدھ مذہب کے قائل کرنے کے لئے ممکن ہے کہ ہنسی ہنسی میں عام دلائل سے قائل کرکے ان کو مذہب سے گرایا جائے لیکن اسلامی مذہب عقل کا مقابلہ بخوبی کرتا ہے اور دلائل سے نہیں ٹوٹ سکتا ہے۔عیسائی لوگ آسانی سے دوسرے مذہبوں کے ناممکنات ظاہر کرکے ان کے پیرئوں کو مذہب سے ہٹاسکتے ہیں مگر محمدیوں کے ساتھ ایسا کرنا ان کے لئے ٹیڑھی لکیر ہے۔سو یہ یک رنگی مسلمان امیروں میں نہیں پائی جاتی چہ جائیکہ وہ اس مضمون پر غور کریں۔خاکسار غلام احمد (اشتہار مندرجہ براہین احمدیہ حصہ چہارم۱۸۸۴ء از صفحہ الف تا د۔مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر) ( روحانی خزائن جلد ۱صفحہ ۳۱۵ تا ۳۲۲)