عشق رسول ﷺ کا صحیح اظہار — Page 9
کہ تمام انبیاء ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ہر نبی کی عزت و ناموس کے لئے دنیا کو آگاہ کریں اور بین الاقوامی سطح پر اس کو تسلیم کروائیں۔گو یو این او (UNO) کے باقی فیصلوں کی طرح اس پر بھی عمل نہیں ہوگا، پہلے کونسا امن چارٹر پر عمل ہو رہا ہے لیکن کم از کم ایک چیز ریکارڈ میں تو آ جائے گی۔او آئی سی (OIC)، آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز جو ہے، یہ قائم تو ہے لیکن ان کے ذریعہ سے کبھی کوئی ٹھوس کوشش نہیں ہوئی جس سے دنیا میں مسلمانوں کا وقار قائم ہو۔مسلمان ملکوں کے سیاستدان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہر کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔اگر نہیں خیال تو دین کی عظمت کا خیال نہیں۔اگر ہمارے لیڈروں کی طرف سے ٹھوس کو ششیں ہوتیں تو عوام الناس کا یہ غلط رد عمل بھی ظاہر نہ ہوتا جو آج مثلاً پاکستان میں ہورہا ہے یا دوسرے ملکوں میں ہوا ہے۔اُن کو پتہ ہوتا کہ ہمارے لیڈر اس کام کے لئے مقرر ہیں اور وہ اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس قائم کرنے کے لئے اور تمام انبیاء کی عزت و ناموس قائم کرنے کے لئے دنیا کے فورم پر اس طرح اُٹھیں گے کہ اس دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ جو کہہ رہے ہیں سچ اور حق ہے۔پھر مغربی ممالک میں اور دنیا کے ہر خطے میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو رہ رہی ہے۔مذہب کے لحاظ سے اور تعداد کے لحاظ سے دنیا میں مسلمان دوسری بڑی طاقت ہیں۔اگر یہ خدا تعالیٰ کے حکموں پر چلنے والے ہوں تو ہر لحاظ سے سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں اور اس صورت میں کبھی اسلام دشمن طاقتوں کو جرات ہی نہیں ہوگی کہ ایسی دل آزار حرکتیں کر سکیں یا اس کا خیال بھی لائیں۔بہر حال علاوہ مسلمان ممالک کے دنیا کے ہر ملک میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔یورپ میں ملینز (Millions) کی تعداد میں تو صرف ترک ہی آباد ہیں۔صرف پورے یورپ میں نہیں بلکہ یورپ کے ہر ملک میں ملینز کی تعداد میں آباد ہیں۔اسی طرح دوسری مسلمان قو میں یہاں آباد ہیں۔ایشیا سے مسلمان یہاں آئے ہوئے ہیں۔یو کے میں بھی آباد ہیں۔امریکہ میں بھی آباد ہیں۔کینیڈا میں آباد ہیں۔یورپ کے ہر خطے میں آباد ہیں۔اگر یہ سب فیصلہ 9