ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 98
سکتیں اور وہ سب بصارتوں پر احاطہ کرتا ہے۔وہ باریک باتوں سے خبردار ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ کئی منہ اس دن خوش ہوں گے اور اپنے ربّ کی طرف نظر کرنا ان کو نصیب ہو گا۔اور قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے رُوح الامین نے یہ کلام ہمارے مولیٰ اور ہمارے رسول خاتم النبیین اور سردار بنی آدم رحمۃً للعالمینؐ پر نازل فرمایا۔یہ رسول لوگوں کی طرف ہاں تمام جہان کے لوگوں کی طرف بھیجا گیا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہہ دے اے لوگو! خدا کی طرف سے تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں۔خدا نے جو سب باتوں سے عمدہ بات نازل فرمائی ہے وہ قرآن ہے اور خود اس نے اس کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے جیسا کہ قرآن شریف میںفرماتا ہے۔ہم نے ہی یہ نصیحت نامہ نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔یہ کلام ہدایت ہے، رحمت ہے، شفا ہے، روح ہے اور فضل ہے اور کفایت کرنے والا ہے اور بیشک اس نے کفایت کی۔اور فرشتے حق ہیں اور رسول حق ہیں اور اللہ کی کتاب حق ہے اور جو کچھ اس سے پہلے نازل ہوا وہ سب حق ہے۔اور ہمیشہ سے اللہ ربّ رحیم کلام کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا ہر شے کو اس نے پیدا کیا اور ہر شے کا ایک اندازہ مقرر کیا۔اور قبر میں سوال اور ُمردوں کا جی اٹھنا اور جسموں کا پھر نکلنا اور حساب کا ہونا اور ایک گروہ کا بہشت کو جانا اور ایک گروہ کا دوزخ میں جانا اور صراط سے گزرنا اور چھوٹے گناہ تو کجا بڑے بڑے گناہوں کی شفاعت اور درجات کی بلندی یہ سب باتیں حق ہیں اور ضرور ہونے والی ہیں۔جنت کی نعمتیں حق ہیں اور وہ(یعنی جنت) ایک ایسی نعمت ہے جو کبھی منقطع نہ ہو گی اور آگ کا عذاب، اور اس پر انیس داروغوں کا ہونا یہ سب حق ہے۔بے شک تیرا رب بخوبی کرسکتا ہے جو چاہتا ہے۔اوراللہ کی رحمت اس کے غضب سے بڑھ گئی ہے اور وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے اور سب حاکموں کا حاکم ہے اور سب کرم کرنے والوں سے بڑھ کر کرم کرنے والا ہے۔اسلام کی پانچ بنا ہیں۔اوّل گواہی دینا کہ اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں اور محمدؐ اس کا رسول ہے دوم نماز سوم زکوٰۃ چہارم روزہ پنجم حج۔اور نماز اور دیگر عبادات اس طرح ہیں جس طرح تعامل اور سنّت سے ثابت ہے اور جس طرح اس کی تشریح مؤطّا اور بخاری میں آچکی ہے ہم نے مومنوں کو