ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 84 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 84

میںمہدی ہوگا وہ مہدی اور عیسیٰ ایک ہے۔سوال۔کیا مرزا صاحب عالم تھے؟ جواب۔ظاہری علوم میں کوئی ایسے عالم نہ تھے۔ایک مولوی گل علی شاہ شیعہ بٹالہ کے رہنے والے معمولی مولوی تھے۔لڑکپن میں مرزا صاحب کے والد صاحب نے ان کے پاس بٹھایا تھا۔ہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسا علم بخشاتھا کہ آپؑ کی عربی کتابوں کے مقابلے میںہند او رعرب کے علماء عاجز آگئے۔آپؑ کو دعا پر بہت بھروسہ تھا اور دعا سے خدا نے تمام علوم آپ کو سکھا دیئے تھے۔سوال۔آپ مجازی معنی کیوں لیتے ہیں؟ جواب۔اچھا ایک شخص کا نام عیسیٰ ہو، اس کی ماں کا نام مریم ہو، وہ ایک صلیب کو توڑ دے اور ایک سؤر کو لے کر قتل کردے تو کیا تم اسے مان لو گے کہ یہی موعود ہے۔بات یہ ہے کہ پیشگوئیوں کی حقیقت سمجھنے کے لئے کتاب الٰہیہ کی طرز پر گہری(نظر) ڈالنی چاہیے۔(ابواللیث) صحبت کا فیض ایک شخص نے عرض کی کہ کوئی مجھے حضور کے کلمات نصائح روزانہ لکھ کر بھیجتا رہے۔اس کو میں اجرت دوں گا؟ فرمایا۔صحبت میں اور فیض ہوتا ہے بولنے والے کی طبیعت میں ایک خاص جوش ہوتا ہے لکھنے والا اس کو ادا نہیں کرسکتا بلکہ بعض وقت سمجھ بھی نہیں سکتا کہ یہ کیا کہتا ہے۔(۱۴؍اگست ۱۹۱۲ء) ایمان کسی آدمی کا ذکر تھا۔فرمایا۔یہ تو دنیا دار اور مالدار آدمی ہے۔ایمان ایک سیدھی راہ ہے جس میں پیچ نہ ہو۔(۱۴؍اگست ۱۹۱۲ء) ثبوت مخالف کے ذمہ ہے ایک صاحب کا خط پیش ہو اکہ مجھے مجمع البحار بھیجی جائے جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کا ذکر ہے۔فرمایا۔یہ راہ ٹھیک نہیں کہ ہم وفات مسیح کا ثبوت دیں۔ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ہوا۔کس کس کے مرنے کا ثبوت ہم دیتے پھریں گے۔عام بات یہ ہے کہ سب انسان جو پیدا ہوتے ہیں مرتے ہیں۔تمام نبی بشرتھے وہ پیدا ہوئے اور فوت ہوگئے۔جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ان میں سے کوئی نہیں