ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 83
وغیرہ جیسے اترے ایسا ہی عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہے یہ معنی نہیں کہ آسمان سے اتریں۔مرزا صاحب کا ایک شعر ہے۔من نیستم رسول و نَیاوَردہ اَم کتاب ہاں ملہم استم و ز خداوند مُنذِرَم (درثمین فارسی صفحہ ۱۱۳) سوال۔کیا مرزا صاحب مہدی تھے؟ جواب۔ہاں مہدی تھے۔آپ کے صدق کی دلیل وہ حدیث ہے جو دارقطنی صفحہ ۱۸۸ میں اہل بیت سے مروی ہے کہ ماہ رمضان میں سورج گرہن لگنے کی درمیانی تاریخوں میں اور چاند گرہن لگنے کی پہلی تاریخ میں ہوگا۔یہ نشان آپ کے دعویٰ کے ساتھ ظاہر ہوا۔سوال۔مرزا صاحب نے یہ نشان دیکھ کر دعویٰ کرلیا ہوگا؟ جواب۔دعویٰ اس سے پہلے کا تھا اور اس طرح تو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر اعتراض ہوسکتا ہے کہ توریت میں نشان دیکھ کر دعویٰ کردیا۔سوال۔عرب میں بھی اس زمانے میں کسی نے دعویٰ کیا ہوگا؟ جواب۔آپ کے دعویٰ کے پہلے کسی نے دعویٰ نہیں کیا اور بعد بھی بایں دلیل اگر آپ ثابت کردیںتو میں آپ کو ایک ہزار روپیہ دوں گا۔سوال۔کیا مسیح اور مہدی ایک ہیں؟ جواب۔ابن ماجہ صفحہ ۲۵۷ میں حدیث ہے لَامَہْدِی اِلَّا عِیْسٰی اور مسند امام احمد حنبل میں بھی یہ حدیث ہے جلد ۲ صفحہ ۴۱۱ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ یُوْشِکُ مَنْ عَاشَ مِنْکُمْ اَنْ یَّلْقٰی عِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ اِمَامًا مَہْدِیًّا وَ حَکَمًا عَدْلًا فَیَکْسِرُ الصَّلِیْبَ وَ یَقْتُلُ الْخِنْزِیْرَ وَ الْجِزْیَۃَ وَتَضَعُ الْحَرْبُ اَوْزَارَھَا اور ہمارے نزدیک کئی مہدی ہیں۔ابوبکر، عمر، عثمان و حیدر کرار، عبداللہ بن زبیر، محمد عبداللہ بن حسن مثنیٰ، مہدی ہارون کے والد فاتح قسطنطنیہ مگر جو مسیح کے زمانہ