ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 77
پھوٹ۔اس سے تو مسلمان ذلیل ہوگئے مگر قرآن حمید نے اس کی کیا عمدہ راہ بتائی تھی کہ تمہارے گھر الگ الگ ہوں۔جب کبھی محبت آئی آپس میں مل لیا۔اصل میں جب کبھی کوئی لڑائی فساد ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ہوتا ہے۔کسب حلال اور محنت کی کمائی فرمایا۔محنت کر کے کھانا بہت خوشگوار ہوتا ہے اور انسان خوش رہتا ہے۔جموں میں ایک دفعہ میں نے دیکھاکڑکڑاتی دھوپ گرمیوں کے دنوں میں ایک موچی دیوار کے سایہ تلے بیٹھ کر جوتے گانٹھا کرتا۔میں خود اس کے پاس گیا کہ جوتا گانٹھ دے حالانکہ جموں میں ہمیں خود جوتے گانٹھوانے کی کیا ضرورت تھی۔تو وہ کہتا ہے جا میاں اس وقت نہیں۔یہ آرام کا وقت ہے۔فرمایا۔حضرت عالمگیر بہت بڑے عالیشان بادشاہ تھے۔زیب النساء ان کی بہت پیاری بیٹی تھی۔دونوں باپ بیٹی قرآن مجید لکھتے یا ٹوپی کاڑھتے اور اسے فروخت کروا کر حلال طیّب روٹی کھاتے۔بلبن التمش بھی یہی کرتے۔محنت کا کھانا، حلال اور طیّب، کیا عمدہ بات ہے۔دیکھو! میں خود بھی محنت سے کھاتا ہوں اور خوب محنت کرتا ہوں۔پیری مریدی کے روپیہ کو میں دیکھتا بھی نہیں۔نکمی عورتیں فرمایا۔نکمی عورتیں اپنے خاوندوں کے لئے بہت بہت دکھ بنا لیتی ہیں۔شادیوں غمیوں کے لئے ناحق فضول سامان بنا لیتی ہیں۔سو تم یہ طریق چھوڑ دو۔فقط سکینۃ النساء از قادیان (الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۸، ۲۹ مورخہ ۱۴، ۲۱ ؍ اگست ۱۹۱۲ ء صفحہ ۴،۵) عقیقہ و ختنہ ایک شخص نے عقیقہ و ختنہ کے متعلق کچھ مسائل لکھ کر حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں بھیجے تھیحضرت نے ان کی تصحیح تصدیق کی اس واسطے فائدہ عام کے واسطے درج ذیل کیے جاتے ہیں۔جاننا چاہیے کہ جب لڑکا پیدا ہو تو اس کو آلائش سے صاف کرکے نہلائیں اور سفید کپڑے پہنائیں اور زرد کپڑے سے احتراز کریں اور اس کے داہنے کان کی طرف تکبیر کہیں اور نام اس کا نیک