ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 69
اپنے خاوندوں کو راضی کر لو۔اولادیں نیک تربیت والیاں بناؤ۔اللہ تعالیٰ تمہیں عمل کی توفیق عنایت کرے۔آمین! عاجزہ سکینۃ النساء از قادیان (الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۴ ؍ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۴ ) ملفوظات حضرت خلیفۃ المسیح (مرقومہ محمد عبداللہ بوتالوی منشی ضلعداری بیریوالہ) بدی کا مقابلہ کرو ۱۳ ؍ مارچ ۱۹۱۲ء فرمایا۔ہر بد کار جب اس کی ذرا بھی بات ماننے لگیں تو وہ موقعڈھونڈنے لگ جاتا ہے کہ ہم اس کو اور بات بھی کسی طرح منوالیں۔میں نے جموں میں ہندو لڑکادیکھا میرے پاس آیا۔اس کو ایک سخت بیماری تھی۔اس کو میں نے کہا کہ تم بتلاؤ کہ کوئی عجیب بات اس شہر میں کیا ہے تم جو لچے ہو تم لوگوں کو کس طرح بگاڑلیتے ہو۔اس نے کہا کہ میری عادت تھی کہ کسی کا مفت خدمتگار بن جاتا۔پھر اس کو بدی پر لگا لیتا اور اس سے فائدہ اٹھاتا۔اس نے ایک لڑکا بے ریش دکھایا کہ میں اس کے پاس مفت نوکر رہ پڑا۔میں رات کو اس کو مٹھیاں بھرنے لگا اور بدی کی تحریک دے دی۔جب وہ سمجھ گیا تو جھٹ کھڑا ہوگیا کہ کوئی ہے ؟ میں وہاں سے تیر کی طرح بھاگا اور نکل گیا پھر اب تک میں اس کے سامنے کبھی نہیں ہوا۔وہ کہنے لگا کہ میں اب بھی اس کو دیکھ کر بھاگ جاتا ہوں۔میں تم سب کو کہتا ہوں کہ جب کوئی بدکار بدی کی ترغیب دینے لگے تو جھٹ اس کے دشمن ہوجاؤ۔اللہ کا فضل تم پر ہو۔میں چاہتا ہوں کہ تمہارے دوست برے نہ ہوں اور ایسے بھی ہوں جن کے آگے جا کر تم ہاتھ رکھو اور محتاج ہو۔بدمعاش لوگ تمہاری کمزور جگہ ڈھونڈتے ہیں۔امیروں کو ان کے نوکر خراب کرتے ہیں۔میاں اور سرکار کہہ کہہ کر بڑی مصیبت میں ڈالتے ہیں۔دعا کرانا سنت ہے ۱۸ ؍ مارچ ۱۹۱۲ء۔ایک شخص نے عرض کی کہ میرے دل میں جب کبھی خیال آجاتا ہے کہ حضور کو دعا کے واسطے عرض کروں تو ساتھ ہی یہ بھی خیال آجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو جو