ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 68 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 68

باورچی خانہ میں نماز فرمایا۔میری ماں نے تو باورچی خانہ میں تو ایک جانماز ایک کھونٹی پر ٹنگی ہوئی تھی نماز کا وقت ہوتا تو بے تامل وہیںنماز پڑھ لیتیں۔نیکی کی تحریک فرمایا۔حکم قرآن ضرور کسی نہ کسی کو پہنچاتے رہو۔عورتوں میں تبلیغ کا مادہ کم ہے اور اور جب ہم کسی کو کہتے ہیں کہ تبلیغ یعنی نیکی سمجھا دو تو کہتی ہیں اجی ہمیں کیا ضرورت کہ کسی کو رنجیدہ کریں یا لڑائی مفت کی لے لیں۔مگر یہ غلط راہ ہے کوئی برا مانے یا نہ تم حق کہنے سے نہ رکو۔اولاد کے لئے دعا اور بیٹی کی عظمت فرمایا۔اولاد کے لئے دعائیں مانگو۔بہت بہت دعائیں کرو۔تمہارے خاوند نیک ہوں۔اولاد نیک ہو۔لڑکی ہونے پر برا نہ مانو۔نیک ہوخواہ لڑکی ہو۔دیکھو! ہماری سرکار رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک ہی بیٹی فاطمہتھی۱؎ مگر دیکھو قیامت تک فاطمہ کی اولاد کو خدا تعالیٰ نے کتنا بڑھایا گویا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسرے باوا آدم معلوم ہوتے ہیں۔تکرار مضامین قرآنی کی حکمت فرمایا۔بعض لوگ نادانی سے اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن مجیدمیں باربار ایک ہی مضمون کیوں ہے۔دیکھو! یہ انسان کی فطرتی بات ہے جس طرح باربار سانس لینے کی ، کھانے کی ، پینے کی، ضروری حاجات کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح قرآن پاک کی نصائح سے سیاہی دل کی دور ہوتی ہے۔بہکانے والی عورتوں سے بچنے کی نصیحت فرمایا۔بعض عورتیں نئی بیاہی دلہن کو بہکاتی ہیں کہ تیرا خاوند ایسا ہے۔تجھے یوں اس پر حکمرانی کرنی چاہیے۔اس طرح منہ موڑے رکھنا چاہیے تا وہ تیرا تابع ہوجاوے۔یہ گمراہ کرنے والیاں ہوتی ہیں۔ایسی عورتوں کو گھر میں نہ آنے دو۔شریف بیبیاں ان کو منہ نہ لگائیں۔اختتام درس پر زریں نصائح درس ختم پر اکثر فرمایا کرتے ہیں۔جاؤ اپنے گھروں کو جنت بنائو۔۱؎ یعنی آنحضورؐ کی ایک ہی ایسی بیٹی تھی جن سے اولاد چلی۔(ناشر)