ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 450 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 450

اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَ الْمُؤْمِنَاتِ مل کر ایک جگہ آیا تو معنے میں وہ وسعت نہ رہی۔۳۔اٰمَنُوْا کے ساتھ عَمِلُوا الصّٰلِحٰت آوے تو اٰمَنُوْا کے معنے کا دائرہ تنگ ہوجائے گا اور اس سے مراد اعتقاد رہ جائے گا۔۴۔کبھی تضاد بھی دو معنے میں واقع ہوجاتا ہے اور عدم توسیع جیسا کہ اسلام ایک وسیع لفظ ہے۔ایمان و عقائد اعمال ظاہر ہ و باطنہ پر بولا گیا جیسے فرمایا۔(اٰل عمران :۲۰) مگر جہاں آیا ہے کہ (الحجرات :۱۵) وہاں لفظ اسلام کے معنے تنگ اور متضاد ہوگئے حالانکہ اکیلے لفظ اسلام میں ایمان بھی شامل ہے۔یہاں ظاہری فرمانبرداری مراد ہوگئی۔پس توسیع، عدم توسیع اور تضاد تین حالات ہوئے ایمان میں عمل شامل ہے عمل کے بغیر ایمان نہیں ہوتا۔ایمان ، اعتقاد و عمل صالح ظاہر و باطن پر حاوی ہے۔نکتہ امام بخاری نے اہل بیت اور صحابہ سے سب سے روایت لی ہے۔مجھے بِحَمْدِ اللّٰہِ وَلَہُ الْحَمْدُ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اولاد بھی بہت ہی پیاری ہے اور صحابہ بھی پیارے ہیں۔نکتہ احادیث میں یہ ذکر بہت آتا ہے لوگوں نے مختلف اوقات میں بار بار سوال کیا ہے بڑا عمل کونسا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا جواب مختلف سائلین کو مختلف دیا ہے۔کسی کو کہا ہے کہ ماں کی خدمت کرنا سب سے بڑا عمل ہے اور کسی کو فرمایا کہ زبان پر قابو رکھنا سب سے بڑا عمل ہے اور کسی کو حکم دیا کہ اپنی شرمگاہ پر قابو رکھو یہ سب سے بڑا عمل ہے۔ان جوابات کے دینے میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لائق طبیب و حکیم کا کام کیا ہے جو اپنے سائل مریضوں کو ان کے اس سوال کے جواب میں کہ مجھے سب سے عمدہ دوائی دی جائے ہر ایک کو اُس کی مرض کے مطابق مختلف دوائی دیتا ہے۔شِرْعَۃً۔سنت۔وہ راہ جو اللہ تعالیٰ نے وحی میں بیان کی ہے۔