ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 405 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 405

یہاں خطرناک مخالفت کا جلوہ ہے۔مرزا یعقوب بیگ صاحب ڈاکٹر اور شیخ صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب نے تو میرے سامنے اور سید محمد حسین صاحب نے تحریراً اور مولوی محمد علی صاحب نے سنتاہوں گو ابھی میرے پاس ثبوت کے لئے کوئی ذریعہ نہیں، کی ہے۔فَاِنَّاْ لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔نیز مولوی عبداللہ صاحب تیما پور سے تشریف لائے ہیں۔ان کا کھلا دعویٰ ہے کہ قدرت ثانیہ میں ہوں اور ذریّت سے حضرت مسیح کے جس نے ہونا تھا وہ میں ہوں اَور بڑے بڑے دعاوی ساتھ ہیں۔حتیٰ کہ سنا ہے کہتے ہیں مجھے کہاگیا ہے۔اَنْتَ اللّٰہُ۔اَنْتَ اَرْفَعُ مِنْ مُّحَمَّدٍ وغیرہ وغیرہ۔میرے نزدیک ان کو جنون ہے وَالْعِلْمُ لِلّٰہِ الْکَرِیْم۔ادھر ڈاکٹر عبدالحکیم اس پھوٹ کا منتظر ہے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے۔وَہُوَ حَسْبِیْ وَنِعْمَ الْوَکِیْل۔یہ فقرات صرف اس لئے لکھے ہیں کہ آپ کو اجے گڑھ کے مسلمانوں کا فکر ہے اور مجھے سلسلہ احمدیہ کے مسلمانوں کا۔وَاِلَّا مجھے یقین ہے کہ آپ نے آج تک میری اس رائے کی قدر نہیں کی کہ الحکم کو ترقی دو اور اس کا فکر کرو۔تو اور کیا کہوں۔والسلام نورالدین ۲۳ ؍رمضان شریف (الفضل جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۲۳؍ اگست ۱۹۱۴ء صفحہ ۱۲) پیغام صلح(لاہور) پیغام جنگ ہے آج کل ٹریکٹوں اور لاہور پیغام جنگ نے ایک طوفان برپا کر رکھا ہے اس لئے کسی آدمی کاروپیہکے لئے بھیجنا اور وہ بھی نور الدین کی طرف سے پسندیدہ نہیں۔نیز نصرا للہ خان سے پہلے حاکم علی صاحب خود آگئے ہیں مجھے خود فکر ہے۔نور الدین ۲۱؍نومبر۱۹۱۳ء (الفضل جلد۲ نمبر۳۳ یکم ستمبر ۱۹۱۴ء صفحہ۸) حضرت خلیفہ اوّل کا ایک پرانا خط شیخ عبدالرحمن صاحب و سید ولی اللہ شاہ صاحب مصر کو تشریف لے چلے تھے تو ان کو حضرت خلیفہ اوّلؓ نے دو خط نصائح و ہدایات سے پر لکھ کر دئیے تھے۔ان میں سے ایک اس اخبار میں شائع کیا جاتا