ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 377 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 377

۴۔تسکین قلب کا اظہار فرمایا۔میرا دل خوش ہے میں مطمئن ہوں میں گھبراتا نہیں۔اللہ تعالیٰ میرا مولیٰ ہے اور محمد رسول اللہ جیسا عظیم الشان (خاتم کمالات رسالت) میرا ہادی ہے۔۵۔مومنوں کی حاجات کا نقشہ فرمایا کہ شاعر اور مصور واقعات کی تصویر کھینچ دیتے ہیں مگر حضرت ربّ العزت نے ۔۔۔۔(الاحزاب:۱۱) میں مومنوں کی حاجات کا جو نقشہ کھینچا ہے، اس کا منظر ایک شاعر یا مصور کی کیا طاقت ہے کہ دکھا سکے۔یہ فرما کر آپ پر رقت طاری ہوگئی۔بادل تھا ڈاکٹر نے کپڑا اوڑھانا چاہا۔فرمایا۔کیوں اوڑھاتے ہو مجھے تو اس وقت آگ لگ رہی ہے۔میرا دل دکھی ہے اللہ اللہ صحابہ کی یہ حالت اور اس جرم میں کہ وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہکے قائل تھے۔(ماخوذ از مدینۃ المسیح الفضل جلد۱ نمبر۳۶مورخہ ۱۸؍ فروری ۱۹۱۴صفحہ۱) ڈاکٹر یعقوب بیگ سے گفتگو ۱۹ تاریخ (فروری۱۹۱۴ء)کو ۱۰ بجے کے قریب حضرت صاحب نے ڈاکٹر مرزایعقوب بیگ صاحب سے فرمایا کہ آپ نے بہت تکلیف فرمائی اور آپ کا بہت نقصان ہوا ہے آپ کمانے والے آدمی ہیں۔مرزا یعقوب بیگ صاحب نے عرض کیا کہ آپ کی خدمت سے زیادہ اور کیا کام ہوسکتا ہے۔ہم نے بہت کمایا ہے اور انشاء اللہ کمائیں گے۔مگر حضور کی خدمت کا موقع کہاں مل سکتا ہے مجھے کوئی تکلیف نہیں۔حضرت ام المؤمنین کے سلام کا جواب اتنے میں والدہ صاحبہ عبدالحئی اور حضرت امّ المومنین تشریف لائیں۔حضرت امّ المومنین کے سلام کے جواب میں فرمایا۔وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُـہٗ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الْبَیْتِ وَعَلٰی اَبْنَائِ کُمْ وَبَنَاتِکُمْ۔