ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 336
(اٰل عمران :۳۲)۔کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے پیار کرے گا۔استغفار بہت کرو۔والسلام نورالدین۔۳۱؍جولائی ۱۹۱۳ء بیماری کے باوجود درس گزشتہ شنبہ کو حضرت خلیفۃ المسیح کی طبیعت بہت علیل تھی۔اسہال ہوئے۔ضعف بہت ہوگیا مگر درس عصر میں تشریف لائے اور حسب معمول نصف پارہ سنایا۔اخیر میںفرمایا۔محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج کا پارہ ختم ہوا ورنہ مجھے امید نہ تھی کیونکہ اسہال کے سبب آج میں بہت بیمار رہا۔(ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۴ نمبر ۵ مورخہ ۱۴؍ اگست ۱۹۱۳ء صفحہ ۴) غیر مسلموں میں تبلیغ کس اسلام کی ہو؟ حضور کی خدمت میں کسی صاحب نے سوال کیا کہ مسلمانوں میں بہت سے فرقے ہیں اور ہر ایک اپنے آپ کو حق پر سمجھتا ہے۔پس غیر مسلموں میں تبلیغ کس اسلام کی ہو؟ فرمایا کہ اصول اسلام کی۔پہلے انہیں اللہ تعالیٰ منوائو۔ملائکہ، کتب، رسل، یوم الآخر، قدر خیرہ و شرہ، بعث بعد الموت۔اس پر کسی نے یہ سمجھا کہ سب فرقے مسلمان ہی ہیں اور احمدی و غیر احمدی میں کچھ فرق نہیں۔اس لئے حضور نے پھر ایک بسیط تقریر فرمائی کہ جن لوگوں کے دلوں میں گند بھرا ہوتا ہے وہ ایک پاک بات کو بھی اپنے مطلب کی بنا لیتے ہیں۔میری کل کی بات پر یہ کہنا کہ مرزا کے منکر بھی موحد مسلمان ہیں اور اس پر (بنی اسرائیل:۸۲) پڑھنا ٹھیک نہیں کیونکہ اس شخص نے ان احمدیوں کو جو غیر احمدیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے باطل ٹھہرایا ہے اور اس طرح خود اپنے اس عقیدے پر کہ سب فرقے مسلمان ہیں ایک زدّ کی ہے۔میں نے ہرگز نہیں کہا کہ سب مسلمان ہیں اور ایک ہیں۔میں تو اعمال کو بھی جزو ایمان سمجھتا ہوں اور میں نے اس قسم کے مدعیان اسلام دیکھے ہیں جو نمازوں کے قائل نہیں۔کتنے ایسے ہیں