ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 327 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 327

صَالِحِیْ اَہْلِہَا اِلَیْنَا۔(۸) … جو شریر اختلاف ڈالتے خطوط لکھتے ہیں ان خطوط کی طرف توجہ نہ رکھ۔اپنے کام سے تعلق رہے، دعاؤں اور درود ، تضرع وزاری، خشیۃ اللہ سے غرض رہے۔(۹) باہمی اختلاف سے دور رہنا، عفو و عافیت طلب کرتے رہنا، استغفار سے کام رکھنا ، راستہ میں اور وہاں میرے لئے دعا کرتے رہنا۔(۱۰) انگریزوں کا ہم پر حق ہے ان کے باعث اللہ تعالی نے ہم کو امن وامان، آرام اور چین بہت دیا۔ان کے لئے دعا کرو، وہ قائل دعا ہوں یا نہ ہوں اور انڈین طالبعلم جو وہاں رہتے ہیں … دہریت کی طرف جاتے ہیں ان کے لئے دعا، اگر کوئی مل جاوے تو اس کو حق پہنچا دو۔(۱۱) سورہ والعصر ہمیشہ یاد رکھو۔(۱۲) قرآن شریک ، بخاری، حضرت صاحب کی تصانیف، فصل الخطاب، الوہیت مسیح، نورالدین، اگر پاس رہیں تو اچھا ہے۔وَ اِلَّا برٹش میوزم میں یا برٹش لائبریری میں مل جائیں گی۔غرض تقویٰ ہے اس کو مدنظر رکھنا اور وہاں ترقی کے لاکھوں سامان ہیں اپنی اور دلچسپی کے مطابق کوئی ڈگری حاصل کرلینا جو یہاں کام آوے۔کام سب اللہ تعالیٰ نے کرنے ہیں۔(نورالدین) دعائے امیرؓ مؤرخہ ۲۵؍ جون کے دن آپ کو ۱۰۴ ڈگری کا بخار ہوگیا اس لئے آپ اس روز درس نہ فرما سکے۔۲۶کی صبح کو بھی میاںبشیراحمد صاحب والا درس نہ ہوا مگر شام کا درس ہوا اور اس میں بسبب ضعف کے حدیث کا درس آپ نہ دے سکے۔درس کے بعد آپ نے فرمایا کہ بیماری کے وقت مجھے ایسا خیال رہتا ہے کہ شائد میں اب زندہ نہ رہوں۔چنانچہ اب کے بھی ایسا ہی ہوا میں نے دو رکعت نماز ادا کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورۃ ضحی اور دوسری میں الم نشرح پڑھی اور پھر میں نے اللہ کی حمدکی اور اس کے بعد استغفار کیا پھر میں نے ایک دعا کی اور مجھے یقین ہے کہ وہ قبول ہوگئی اور اس دعا میں میں تم کو بھی شریک کرنا چاہتا ہوں وہ دعا یہ ہے۔