ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 326
ہدایت نامہ احباب کرام کو یہ خبر دے چکے ہیں کہ چوہدری فتح محمد خان صاحب ( انصار اللہ) جو تعلیم الاسلام قادیان کے پرانے طالبعلم اور عربک ایم اے ہیں اور حضرت اقدس مسیح موعود کی خاص صحبتوں کے تربیت یافتہ ہیں اور جناب خلیفۃ المسیح کے رشتہ دار بھی ہیں اور ان سے دینیات کا بہت سا حصہ سیکھ چکے ہیں، اشاعت سلسلہ حقہ کے لئے لندن جاتے ہیں۔ان کو جو ہدایت نامہ حضرت امیر المومنین نے لکھ کر دیا ہے وہ مجھے مل گیا ہے جسے میں بڑی خوشی سے شائع کرتا ہوں تا کہ احباب ان پاک خیالات سے مطلع ومتمتع ہو سکیں جو ہمارے پیرو مرشد کے قلب مطہر میں موجزن ہیں۔ان ہدایات کے پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ حضور کس اصول پر کام کرانا چاہتے ہیںاور گورنمنٹ کی خیر خواہی کہاں تک آپ کے دل میں ہے کہ اس کے لئے اپنے مخلصوں کو دعا کرنے کی تاکید فرماتے ہیں۔یہ باتیں صرف انہیں لوگوں میں پائی جاسکتی ہیں جو اپنا قول فعل ، حرکت و سکون محض اللہ کے لئے کر دیتے ہیں اور جو کچھ کرتے ہیں اسی کی رضا کے لئے کرتے ہیں۔(۱) جہاں تک ممکن ہو اپنی نیت میں اخلاص پیدا کرتے رہو۔(۲) اور اتباع نبی کریم ﷺ مدنظر ہو اور ہمیشہ رہے۔(۳) استغفار ، درود اور دعا کو کبھی ترک نہ کرو۔(۴) نماز کی پابندی رہے۔(۵) شراب ، سور ، بدصحبت سے اجتناب ہو۔(۶) جس شہر میں جاؤ جناب الٰہی سے دعا کرو۔اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ جَلِیْسًا صَالِحًا۔(۷) اور یہ دعا بھی نہ بھولیں اَللّٰہُمُّ رَبِّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَ رَبِّ الْاَرْضِ السَّبْعِ وَمَا اَقْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّیَاحِ وَمَا ذَرِیْنَ۔وَرَبِّ الشَّیٰطِیْنَ وَمَا اَضْلَلْنَ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ہٰذِہِ الْاَرْضِ وَ خَیْرَ اَہْلِہَا وَخَیْرَ مَا فِیْہَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ہٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَشَرِّ اَہْلِہَا وَشَرِّ مَا فِیْہَا اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنَا حَیَاھَا وَاَعِذْنَا مِنْ وَبَائِھَا۔اَللّٰہُمَّ حَبِّبْنَا اِلٰی اَہْلِہَا وَحَبِّبْ