ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 305 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 305

ان کی کوئی جماعت ہے۔کس طرح اہل سنت والجماعت ہوسکتے ہیں۔(۵) موجودہ حالت میں مسلمانوں کا طرز عمل یہ ہونا چاہئے کہ وہ باہم تنازع کو چھوڑ دیں یا کم کردیں۔واعظوں اور ملاّنوں کے پیچوں کا خوب مطالعہ کریں جو اپنی مٹھی گرم کرنے کی خاطر لوگوں کے درمیان باہم جھگڑے ڈلوا دیتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں میں جو اختلاف ہیں ان کی پروا نہیں کرنی چاہئے مگر ایسے اختلافات چھوڑ دینے چاہئیں جس سے جوت پیزار ہوجاوے۔مثلاً شیعہ لوگ صرف گالیاں دینا اور شرک کو چھوڑ دیں۔بت پرستی ترک کردیں۔ان کے مخالف خوارج اہل بیت کو سبّ و شتم نہ کیا کریں اور قتل کی عادت چھوڑ دیں۔غیر مقلدین احادیث صحیحہ پر عمل کریں۔مقلد لوگ احادیث صحیحہ کے مقابلے میں ائمہ کے اقوال پر ہٹ نہ کریں۔سب لوگ کفربازی میں نرمی اختیار کریں۔صریح قرآن اور صریح حدیث صحیح کو سب مانیں۔اس کے فہم میں اختلاف ہو تو اس پر جھگڑا نہ کریں یا خفیف جھگڑا رکھیں۔ہر ایک کو اس کے فہم پر چلنے دیں۔والسلام خادم محمد صادق عفی اللہ عنہ حضرت کے سوانح سے ایک ورق حضرت خلیفۃ المسیح نے کسی صاحب کو ایک خط لکھتے ہوئے چند ایسی باتیں لکھی ہیں جن سے آپ کے سوانح پر کچھ روشنی پڑتی ہے۔اس لیے اس خط کا اقتباس درج ذیل کیا جاتا ہے۔(ایڈیٹر) خاکسار نو اولاد ایک ماں باپ کے تھے۔میری والدہ بڑی عظیم الشان تھی۔لوگ حسن عقیدت کے باعث یا دنیوی آرام یا دینی اغراض پر اپنی اولاد کو ان کا دودھ پلانے کے خواہش مند تھے۔اس لیے بہت لوگ ہمارے دودھ بھائی ہیں۔مولوی امام الدین، میاں غلام محی الدین تاجر کتب جہلم ان میں سے ہیں۔میرے خیالات بچپن سے مولوی محمد اسمٰعیل دہلوی مؤلف تقویۃ الایمان کے رنگ سے رنگین تھے مگر گھر والے اور یہ لوگ ان خیالات سے محض ناواقف۔جب خاکسار طلب علم کے لیے لکھنؤ،