ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 303 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 303

پانچ سوالوں کے جوابات سوالات (۱) خدا، پیغمبر اسلام اور قرآن پاک کی نسبت آپ کا کیا اعتقاد ہے؟ (۲) صحابہ کرام کے مرتبہ وغیرہ کی نسبت آپ کی کیا رائے ہے؟ (۳) مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے خصوصی و اصولی اعتقادات کیا ہیں؟ انہوں نے کس معنی میں مسیح موعود و مہدی معہود کا دعویٰ کیا؟ (۴) اسلام کے دیگر فرقوں خصوصاً اہل سنت اور آپ کے عقیدوں میں کیا فرق ہے؟ (۵)موجودہ حالت میںمسلمانوں کا کیا طرز عمل ہونا چاہئے۔جواب جناب خاں صاحب ! السلام علیکم آپ کا خط مؤرخہ ۲۶؍ مارچ ۱۹۱۳ء جس میں آپ نے پانچ سوالات لکھے ہیں بخدمت حضرت خلیفۃ المسیح پہنچا۔بجواب حضرت فرماتے ہیں۔(۱)الف۔میں اللہ تعالیٰ کو ربّ العالمین، الرحمن الرحیم، مالک یوم الدین اور ساری دنیا کا خالق اور مالک یقین کرتا ہوں۔اس عقیدہ میں مجھے کوئی تأمل مضائقہ اور کپکپی نہیں۔وہ خالق ہے اور سارا جہاں اس کی مخلوق ہے۔ب۔قرآن شریف کی نسبت میرا یقین ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔محفوظ، غیرمبدل، غیرمحرف، مرتب ہمارے پاس موجود ہے۔ج۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین، رسول ربّ العالمین ہیں اور ایسے ہیں کہ ان کی اتباع سے انسان اللہ تعالیٰ کا محبوب بن سکتا ہے۔(۲) صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے مراتب موقوف ہیں اس محبت پر جو انہیں