ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 285 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 285

ہے۔الحمدللہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر کی۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الْکَرِیْمِ۔آپ ہماری باتوں کو آہستہ آہستہ مان رہے ہیں۔… ہو یا چکڑالوی خیالات۔آپ نورالدین کا کہا مان لیں قادیان کو آجائیں۔سیاسی حالت کو تم چند روز ترک کر دو یا یوں کرو سوچتے رہو لو میں بادشاہ بنا ہوں تم میرے فوجی ملازم ہو روپیہ یا آنریری آپ کو اختیار ہے۔فتوحات کا درلکھا ہے اَلْبَحْر کے معنی مصر ہیں۔آپ وطن قادیان بنائیں یہ ہے ہمارا مشورہ۔بادشاہ مانو یہ ہے ہمارا حکم۔چٹ پٹ تعمیل کرو ہم مصر سے تو زیادہ آزاد ہیں۔ہند عمدہ ملک ہے۔ہم تم کو انشاء اللہ قرآن کریم، انشاء اللہ جلد، انشاء اللہ صحیح پڑھادیں گے۔نورالدین جیسا قرآن پڑھانے وَاِلّا مصر و استنبول و شام میں ٹٹولو اور ضرور جواب لو۔لو ہم دعا کریں گے انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔آؤ دعا کراؤ قادیان جلد پہنچو۔ہمارے پاس استنبول کے تعلقات کا ذریعہ نہیں نہ کوئی درس نہ کتاب۔روپیہ میں دوں گا آپ دوکان نکالیں۔روس، شام ، مصر سے کتابیں منگوائیں منافع تم کو ہی دوں گا۔نورالدین ۲۰ ربیع الثانی خوا جہ صاحب کے نام تین خط خط نمبر ۱ خوا جہ عزیز ! اگر لندن میں عورتوں کی حکومت ہے تو ایک بات بتائیں کہ جو مرد عورتوںکو آباد نہیں کرتے اور خرچ بھی نہیں دیتے نہ حسن سلوک ہے ان کے لیے لندن میں کیا قانون ہے؟ (الروم:۲۲) اور (النساء:۲۰)(البقرۃ:۲۲۹) پر قانون وازہ کھل جائے لو آجاؤ مصر کو چھوڑ دو۔(الروم:۴۲) کے معنی میں