ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 278 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 278

شفاعت کے مسئلہ پر بحث تھی اور وہ میرے بالکل ہی قریب آکر بیٹھ گیا مجھے کہنے لگا کہ نورالدین تُو تو ہماری ساری امیدوں پر پانی پھیرتا ہے۔ہم سینکڑوں ہزاروں بدکاریاں کرتے ہیں اور صرف شفاعت کے اوپر ہی ہمارا بیڑا ہے تُو اس کو بھی ہمارے ہاتھ سے کھوئے دیتا ہے۔مدرسہ کے اساتذہ اور طالبعلموں کو نصائح فرمایا۔مومن کو بڑا بہادر ہونا چاہئے۔مومن بڑا بہادر ہوتا ہے۔مومن کبھی نہیں گھبراتا۔لڑکوں پر ہرگز کوئی سختی نہ ہو۔صبر کرو صبر کرو اور دعاؤں کی تلوار چلائے جاؤ۔جو لڑکے واقعی شرارت کرتے ہیں ان کے لیے دو راہیں ہیں۔ایک تو یہ کہ اوّل تو وہ سب شکست کھاجائیں گے اور تمہارے سب احکام کو مان لیں گے ورنہ دوسری راہ یہ ہے کہ وہ یہاں سے رخصت ہوجائیں گے۔لوگوں نے جب حضرت عمرؓ سے خالد کی معزولی کا سبب پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ میں لوگوں کو یہ دکھلانا چاہتا ہوں کہ اسلام کی فتح خالد بن ولید کی تلوار پر موقوف نہیں بلکہ خدائے تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے۔میں تو مباحثات وغیرہ میں کبھی مشرک سے بھی نہیں ڈرتا۔مومن کی شان بہت بڑی ہے لڑکوں پر کوئی تشدد نہ ہو اور تم بھی ہرگز نہ گھبراؤ۔ہمارے بچو ! ہماری بات کو تو کبھی تحقیر سے نہ سنا کرو اور اپنے افسروں، مہتمموں اور استادوں کے لیے بہت دعائیں کیا کرو۔خدا کا بندوں سے سلوک فرمایا۔بہت سے لوگوں پر جب اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان کو عمر دیتا ہے، قوت، عزت، مال اور حسن و جمال دیتا ہے تو بعض اوقات ایسے شخص نابکار سیہ کار ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے وہ نعمت چھین لیتا ہے اور مختلف قسم کے صدمات پہنچتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کے منکر اور بالکل ناامید ہوجاتے ہیں۔ورکس آف گارڈ فرمایا۔عقل صحیح گواہی دیتی ہے۔فطرت سلیمہ اقرار کرتی ہے سنن الٰہیہ جن کو ورکس آف گاڈ (Works of God) کہتے ہیںقرآن گواہ ہوتا ہے۔افعال الٰہیہ، اسماء الٰہیہ اس