ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 268
(۲)اب علاج قرآن کریم میں ارشاد ہے۔(النساء:۲۰)۔اور اس کے پہلے ہے (النساء:۲۰) مطلب یہ ہے عورت اگر مکروہ ہے تو اس سے نیک سلوک کرتے رہو اس کا نعم البدل ہم دیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ قادر کریم کا وعدہ ہے۔پس آپ گھبرائیں نہیں۔نیک سلوک بی بی سے کرنا ضروری ہے۔سلوک کرتے جاؤ تھکو نہیں اور ہرگز نہ تھکو۔اس کے رشتہ دار شیعہ ہیں تو ہوا کریں ان سے کیاتعلق ہے۔آپ خلجان اور فکر نہ کریں خود کردہ را چہ علاج۔بہرحال آپ کا قصور ہے اس لیے آپ توبہ استغفار (الانبیاء:۸۸) سے کام لیں۔اللہ تعالیٰ سے امداد ہوگی۔آپ جلدی نہ کرو اور ہرگز نہ کرو۔یہ ہے میرا مشورہ اس کو مان لو۔نورالدین ۲۴؍ جنوری ۱۹۱۳ء محمد بریل محمد بریل ہندی کا خط پیش ہوا۔فرمایا۔بڑے مخلص آدمی ہیں خدا انہیں کامیاب کرے۔ولایت میں اشاعت اخبار لائٹ لنڈن میں جو خوا جہ صاحب کا مضمون چھپا ہے اس کا ترجمہ حضرت کی خدمت میں سنایا گیا۔فرمایا۔خوب ہے۔رسائل تاریخ اسلام تاریخ اسلام کے رسائل جو نبی صاحب مرحوم نے لکھے ہیں اور اب ان کے برادرزادے شائع کرتے ہیں اس کے دو تازہ پرچے پیش ہوئے۔پڑھ کر فرمایا۔خوب لکھتا ہے۔مجھے بڑی پسند ہے۔اس رسالہ کے آنے کے وقت جب ہاتھ میں لیتا ہوں تو