ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 264 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 264

۵۔لڑکا مدرسہ میں ایک لڑکا ساڑھے چار سال کا ہے کیا اس کو داخل مدرسہ کیا جاوے؟ فرمایا۔میں اس امر کا مخالف ہوں کہ چھوٹی عمر میں بچوں کو داخل مدرسہ کیا جائے۔اس سے قویٰ پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔(البدر جلد ۱۲ نمبر۲۵ مورخہ ۱۹؍دسمبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۳) امداد مجروحین تُرک کسی پاگل نے یہ غلط مشہور کیا ہے کہ تُرک مجروحین کے واسطے حضرت خلیفۃ المسیح نے مخالفت کی ہے۔حضرت نے بالکل منع نہیں کیا۔نہ کسی احمدی اخبار نے ایسا لکھا ہے۔ہاں حضرت نے یہ فرمایا ہے کہ اس امر کی پوری تشفی کر لینی ہے کہ جن غریبوں کے واسطے روپیہ لیا جاتا ہے ان کو فی الواقع پہنچتا بھی ہے یا نہیں۔کیونکہ ترکی حکام کی جو حالت ہے وہ ظاہر ہے۔جماعت احمدیہ کے بہت سے افراد نے اپنی وسعت اور گنجائش کے مطابق اس میں چندہ دیاہے۔(البدر جلد ۱۲ نمبر۲۶ مورخہ ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۲)