ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 263 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 263

ایک شخص کے چند سوالات کے جواب ۱۔ہجرت میں قادیان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہوں حضور کوئی تجویز فرما دیں کہ میں وہاں رہ کر کیا کام کروں جو میرا گزا رہ چل جائے؟ فرمایا۔قرآن شریف میں آیا ہے (النساء:۱۰۱) جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر ہجرت اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے واسطے سب سامان مہیا کردیتا ہے اور اسے کوئی تنگی نہیں ہوتی بلکہ ہر قسم کی فراخی حاصل ہوتی ہے۔۲۔تعلیم کو دیکھو ایک شخص کہتا ہے کہ میں دعا کر رہا ہوں کہ خدا مجھ پر خواب میں مرزا صاحب کی سچائی کھول دے۔فرمایا۔ایسا خیال تو بے ادبی میں داخل ہے۔کل کو کوئی کہے گا کہ خدا مجھے خواب میں دکھائی دیوے تب میں ایمان لاؤں گا۔قرآن شریف میں ایسے ہی لوگوں کا بیان لکھا ہے کہ وہ کہتے ہیں۔(الانعام:۲۵)ہم ہر گز ایمان نہ لاویں گے جب تک ہم پر وہ چیز وارد نہ ہو جو رسولوں پر وارد ہوتی ہے۔یہ درست نہیں۔تعلیم موٹی شے ہے ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔تعلیم پر غور کرنا چاہیے۔۳۔تنگی مکان تنگی جگہ کے سبب نماز ایسی جگہ پڑھنی پڑے کہ سامنے کسی کی چارپائی ہے۔فرمایا۔جائز ہے۔۴۔غسل جنابت خروج منی نہ ہو تو غسل واجب ہے یا نہیں؟ فرمایا۔اس میں صحابہ کا اختلاف ہے لیکن امام بخاری کے نزدیک احتیا ط اس میں ہے کہ غسل کر لیا جاوے۔