ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 255
طرح تو قربانی اصل سے ہی باطل ہوتی ہے۔معلوم نہیں(الحج:۳۸) سے مولوی صاحب کی کیا مراد ہے۔افسوس قرآن نہ سمجھنے کا وبال ہے۔کیا مسلمانوں کے پاس مال ہی نہ رہا کہ اب قربانی پر ہاتھ صاف کرنے لگے۔اگر ایسے ہی مفلس ہیں تو نہ زکوٰۃ، نہ قربانی اور نہ تعلیم پر روپیہ خرچ کریں۔چٹھی ہوئی۔اللہ اللہ ثم اللہ اللہ۔مکہ میں قربانیاں بند کردیں۔قربانی کو ترک خود بند کردیں…… یونیورسٹی کا روپیہ دے دیں۔۷ کروڑ مسلمان ہیں ہی دے دیں مگر خود اسلام کے شعار کو ہاتھ سے نہ دیں۔طرابلس کے غریب عرب جان دے رہے ہیں۔ترک میدانی جنگ چند روز جاری رکھیں۔(المؤمنون:۲) (المنافقون:۹) (المؤمن:۵۲)بالکل سچ ہے۔حرفے بس است۔‘‘ (الحکم جلد۱۶ نمبر۳۵ مورخہ ۱۴؍ نومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۷)اسلام تمام ہدایتوں کا جامع ہے ( ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۲ء) (النساء:۲۷) (یعنی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے آگے تمام ہدایت کی راہیںان لوگوں کی جو گزر گئے۔) فرمایا۔یہ دعویٰ کسی کتاب کا نہیں ہے سوائے قرآن شریف کے۔اللہ فرماتا ہے کوئی بھی ایسی راہ نہیں جو کسی ملک کی بھلائی کے واسطے یا کسی قوم کی بھلائی کے متعلق پہلے لوگوں میں گزرچکی ہو اور ہم نے قرآن میں بیان نہ کی ہو۔میں نے کوشش کی ہے کہ کوئی راہ بتاوے کہ جس سے اللہ راضی