ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 200 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 200

پھر اس شخص کو ایک نسخہ لکھ دیا اور چلتے ہوئے کو کہا کہ اگر تمہارا بھائی تین ماہ تک متواتر اس نسخہ کو استعمال رکھے اور سچی توبہ کرے تو تم پر سے بھی جرمانہ موقوف ہو جائے گا۔طلائی انگشتری ایک شخص نے بذریعہ خط دریافت کیا کہ طلائی انگوٹھی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے سے مردوں کو منع فرمایا ہے۔طلائی انگوٹھی پہنی تھی پھر پھینک دی۔آجکل کے واعظ فرمایا کہ یہاں پر ایک مولوی صاحب تشریف لائے۔انہوں نے چاندی کے بٹن لگا رکھے تھے۔میں نے ان کو نسخہ لکھ دیا۔کہنے لگے کہ یہ نسخہ میں نہیں لوں گا۔کوئی بہت قیمتی نسخہ دیجئے۔انہوں نے اپنا حال سنایا کہ ہم نے ایک مدرسہ …… جار ی کیا ہے۔پڑھائی کیا ہوتی ہے کہ ۵یا۶ لڑکیوں کو میری ماں قرآن شریف پڑھا دیتی ہے کیونکہ قرآن شریف سے بڑھ کر اسلام کی اَور کیا شوکت ہو گی۔پھر کہا کہ ہم کئی بھائی ہیں۔جزائر تک اور آسٹریلیا تک جاجا کر ہم لوگ وعظ کرتے ہیں اور یہ کہا کرتے ہیں کہ مدرسہ … کی امداد کے لئے روپیہ دو۔اس طرح سے ہم ہزاروں روپیہ کمالاتے ہیں۔حضور کے پنجابی اشعار حضور نے اپنے بنائے ہوئے پنجابی کے شعر سنائے جو نہایت ہی لطیف تھے مگر پسند نہ فرمایا کہ ان کو اشاعت کے واسطے لیا جائے۔فرمایا۔ایک خاص وقت کا میرا ذوق ہے اس وقت میں شعر کہنے کے سوائے رہ ہی نہ سکتا تھا۔پھر فرمایا کہ یہ آیت (ابرہیم :۲۸) کا ترجمہ ہے۔پرسوں ایک خاص حالت میں میں نے یہ شعر لکھے تھے۔ایک روز درس میں میں نے کہا تھا کہ میں نے بڑا زور مار کر تین شعر لکھے ہیں وہ بھی نہایت ہی مشکل ہیں اور وہ میں نے ایک ایسی حالت میں لکھے تھے کہ ان کے