ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 147 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 147

اِمَام۔اس دھاگے کو کہتے ہیں جو معماروں کے پاس ہوتا ہے جس کو شاقول کہتے ہیں۔دیکھو پھر اس لفظ کو کس قدر وسیع کیا ہے کہ جس کی اتباع سے انسان اپنا سیدھا اور ٹیڑھا پن دیکھ سکے ایسے شخص کو امام کہتے ہیں۔قرآن بھی امام ہے، محمد رسول اللہ بھی امام ہیں ،محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے متبع بھی ہیں۔ذُرِّیَّۃ۔ٌ۔پھیلنا۔نسل ۔ثبہ جماعت کو کہتے ہیں اور مثابہ جماعتوں کے آنے یا امن کی جگہ کو کہتے ہیں۔ سے ابراہیم کے مقام کا صاف پتہ لگتا ہے۔ہم نے ابراہیم کو بڑا ضروری حکم بھیجا کہ اس گھر کو ان لوگوں کے لئے ہمیشہ پاک رکھیو جو طواف، اعتکاف اور رکوع و سجود کے لئے یہاں آئیں۔حضرت ابراہیم ؑنے قد آدم دیوار بنانے میں سات ردے رکھے۔سات ہی مرتبہ طواف کیا اور ہر جگہ دعائیں کیں۔رکوع ۱۶ ایک شخص گزرا ہے عراق عرب کا رہنے والا۔اس پاک انسان کا نام ابراہیم ہے۔جو کچھ خدا کے فضل کے متعلق سمجھ میں آ سکتا ہے وہ سب ہی کچھ اس کو میسر تھا۔صحت کا یہ حال تھا کہ ۹۹ برس کی عمر میں حضرت اسحق پیدا ہوئے۔جاہ و جلال کا یہ عالم تھا کہ تمام مسیحی قومیں، تمام یورپ، تمام ایشیا اور براعظم افریقہ میں اس کا نام عزت سے لیا جاتا ہے۔اولاد میں کیسے کیسے نبی اور کس کثرت سے موجود ہیں۔۔تورات میں میں نے پڑھا ہے کہ اے ابراہیم جو تجھ کو مبارک سمجھتا ہے اس کے لئے برکت ہے اور جو تجھ کو برا کہتا ہے اُس پر خدا کی لعنت ہے۔اب خدائے تعالیٰ یہاں پر گُر بتلاتا ہے جس پر وہ عمل کرنے سے اس قدر بڑا انسان بنا تھا وہ گر یہ ہے کہ  یعنی جب خدا نے ابراہیم! کو کہا کہ اے ابراہیم تم فرمانبردار ہو جائو تو عرض کی اے ربّ العالمین!