ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 95
بے شک شروع ہی میں فرمایا تھا۔میں نے کہا کہ اچھا بتائو اب تم کیا اعتراض کرتے ہو۔سوچ سوچ کر کہا کہ قرآن شریف میں جہاد کا حکم ہے۔میں نے کہا کہ بتائو انجیل میں کہاں جہاد کو برا لکھا ہے۔اور برا لکھا ہے تو دلیل کیا دی ہے؟ یہ سن کر حیران اور دم بخود رہ گیا۔خدمت قرآن کے علوم علم تفسیر ۱ ، علم حد۲یث ، علم اصو۳ل ، علم۴ فقہ ، علم۵ تاریخ ، علم تصو۶ف ، علم۷ معانی ، علم قرا۸ ت ، علم صر۹ف ، علم نحو۱۰ ،علم لغت۱۱ ، علم بیان۱۲ ، علم بلاغت ۱۳، علم بد۱۴یع وغیرہ علوم صرف قرآن شریف کے لئے نکلے۔یہ بھی کوثر ہے۔(الکوثر:۲)۔خدا تعالیٰ کا انعام جب کسی شخص پر ہو تو نماز بہت پڑھے اور قربانیاں بہت کرے۔حکیم شاہ نواز کو دو نصیحتیں ۱۴؍اپریل کو جب حکیم شاہ نواز صاحب رخصت ہونے لگے اور آخری مصافحہ کرنا چاہا تو اُن سے مخاطب ہو کر بہت دیر تک تقریر فرمائی۔وہ ایسا موقع تھا کہ اس وقت کاغذ، قلم، دوات بھی میسر نہ تھا اور لکھنا قریباً محال۔اس لئے اس تقریر کا خلاصہ جو حافظہ میں اب تک باقی رہ گیا ہے درج ذیل ہے۔آپ طبیب ہیں۔طب کے متعلق دو نصیحتیں یاد رکھیئے طلباء کو سبق پڑھانے میں بے قاعدگی اور غفلت کو ہر گز راہ نہ دینی چاہیے۔میں نے ایسے بہت نظارے دیکھے ہیں کہ ان بیچارے طلباء کو اُستادوں کی بے پروائی اور باقاعدہ سبق نہ ہونے سے کس قدر تکالیف اور پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں۔دوسرے یہ کہ مداواۃ و معالجہ میں غرباء کی طرف خصوصیت سے توجہ رکھنی چاہیے۔یہ بڑی غلطی کی بات ہے کہ کوئی طبیب یہ سمجھے کہ امیروں کا علاج کرنے سے مجھ کو زیادہ آمدنی ہو گی اور غرباء کے علاج سے کم۔ہم نے اپنی عمر میں اس کے خلاف بہت سے نظارے دیکھے ہیں۔اسلام کے لئے کیسا نازک وقت ہے کہ مسلمانوں کے امراء اور علماء کو اپنے دین کی غیرت و محبت بہت ہی کم ہے۔میں نے بہت سے سفر نامے مسلمانوں کے دیکھے اور ہر طبقہ کے لوگوں کے سفر نامے دیکھے۔اخباروں کے مسلمان ایڈیٹر ، مسلمان نواب ، مسلمان تعلیم یافتہ لوگ مثلاً پیسہ اخبار ، نواب رام پور ، مولوی شبلی وغیرہ وغیرہ مختلف