ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 81 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 81

اسلحہ سے کام لے تو ان لوگوں کے آگے یقینا کامیاب ہو۔مسلمانوں میں ایک جماعت بنائی جو لڑکیوں کے ورثے اپنے حق اللہ اور حق العباد کے خیال میں گو نہ ممتاز ہے اور ترقی کر رہی ہے۔حج کو ہم لوگ ضروری فرض بشرط استطاعت یقین کرتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ کا مطلب میں نہیں سمجھا۔والسلام۔نورالدین (۲) مومن کو دنیا و دین دونوں کی ضرورت ہے۔ (البقرۃ: ۲۰۲)کی پاک دعا قرآن مجید میں ہے۔ہاں زیادہ ایک طرف جھکنا یا جہل ہے یا فریب نفس یا جنون ہے۔آپ بہت استغفار ، لاحول ، درود، سورۃ فاتحہ پڑھیں اور اچھے نیک لڑکوں کے ساتھ رہیں اور صحبت صلحا ء ہاتھ سے نہ دیں۔(۳) سچے مومن کو نہ اللہ تعالیٰ ذلیل کرتا ہے اور نہ اس کی امداد سے دریغ ہوتی ہے۔ان دو آیتوں پر غور کرو(المنافقون:۹)۔(المؤمن:۵۲)۔مرزا کا معاملہ خطرناک ہے۔مرزا الہام کا مدعی اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جھوٹے مدعی الہام سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں۔قرآن کریم میں ہے۔(الانعام:۲۲) پھرکیونکر ہو سکتا ہے کہ کوئی کہے کہ میں مرزا کو برا نہیں کہتا اور پھر دعویٰ کو نہیں مانتا۔بہرحال میں ایسے نکاح کا مجوز نہیں ۱؎۔( البدر جلد ۸ نمبر ۱۹و۲۰ مورخہ ۱۱؍ مارچ ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) مکتوبات امیر المؤمنین ایک مدعی مہدویّت ایک شخص اللہ بخش نام نے علاقہ ڈیرہ غازیخان میں مہدویت کا دعویٰ کیا ہے اور ایک کتاب لکھی ہے جس میں حضرت اقدس امامنا و مرشدنا کے حق میں سخت گالیاں استعمال کی ۱؎ سوال یہ تھا کہ غیر احمدی جو حضرت اقدس کو برا نہ کہے۔