ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 78
گوشت قربانی سارا آپ کھا لو یا تمام کسی کو دے دو۔لینے والا دولت مند ہو یا غریب ؟ سب جائز ہے۔مجھے مولوی چکڑالوی کی ذبح کا علم نہیں وَاللّٰہُ اَعْلَمُ۔میں بے سمجھے کیا فتویٰ دوں۔نور الدین ( البدر جلد ۸ نمبر۱۷ مورخہ ۱۸؍فروری ۱۹۰۹ء صفحہ۳) مکتوبات امیر المومنین ۱۔شہادت کی تعریف اور شہید کون ہو سکتا ہے؟ جواب :شہید وہ ہے جو اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے جان دے۔جو اپنے مال ،عزت آبرو بچانے پر مارا جاوے وہ بھی شہید ہے۔مبطون، مطعون، غرق جو ہدم کے نیچے آوے وہ بھی شہید ہے۔۲۔امام حسین علیہ السلام نے شہادت پائی ہے یا نہیں۔جواب۔امام حسین علیہ السلام مظلوم شہید ہیں جن سے دھوکہ کیا گیا تھا اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے۔اعلاء کلمۃ اللہ اور عزت آبرو کے لئے بھی شہید ہوئے۔۳۔امام حسین کی شہادت کا ثبوت۔امام حسین اور یزید کے درمیان جنگ ہونے کی وجہ۔محرم کے دنوں میں خوشی کرے یا غمی کرے؟ جواب۔امام حسین کی شہادت۔اَنْتُمْ شُہَدَائُ اللّٰہِ فِی الْاَرْضِ کے باعث ہزارہا اولیاء اللہ اور علماء ربّانی کی تحریر و تقریر سے ثابت ہے۔یزید پلید کی بالمقابل تباہی اور گمنامی اور اس سے کہ اس کا نام اُمۃ خیر الامم نے مقدس لوگوں میں پھر نہ لیا ثابت ہے۔یہ امر بڑا تفصیل طلب ہے۔محرم کے ایام میں یہ طرز اظہار جوش و حزن کا بدعت ہے۔صحابہ و تابعین و تبع تابعین و ائمہ دین سے اس کا ثبوت ہرگز نہیں۔اہل کوفہ نے نصرت و امداد کا وعدہ دے کر امام کو بُلایا جب یہ کوفہ پہنچے تو اہل شام کے ڈر میں آ کر