ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 53 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 53

سوال۔(الاعراف:۱۷۳)اگر پہلے سب روحوں کو پیدا کر کے کہا تو پھر تناسخ تو نہیں ؟ سیپارہ ۹ رکوع ۲۲ ( سورہ اعراف )۔جواب۔یہ عہد تو بنی آدم سے لیا گیا ہے لیا جاتا ہے لیا جائے گا نہ خود آدم سے۔اور جو حدیث میں مذکور ہے وہ بھی آدمیوں کے ذرّات سے۔تناسخ میں تو بکری آدمی اور آدمی بکری بن جاتا ہے۔سوال۔میں نے چاہا کہ زمین و آسمان بنائوں یہ کلمہ کسی بزرگ نے آگے بھی کہا؟ جواب۔یہ معاملہ خواب کا ہو سکتا ہے یا کشف کا اور اس میں صاحب رؤیا کا کیا دخل ہے۔سوال۔اَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ اَوْلَادِیْ۔قرآن کریم یا حدیث یا کسی بزرگ کے قول سے جو سنیوں میں مسلّم ہوں۔ایسا ثابت ہے؟ جواب۔قرآن کریم میں ہے (البقرۃ: ۲۰۱)۔اور قرآن مجید میں ہے (المائدۃ:۱۹)۔سوال۔جناب رسالت مآب کو فرشتہ ہر مسلمان کی قبر میں لے جاتا ہے اور پوچھتا ہے اس کو مانا یا نہیں۔تب تو مجسم کو حاضر ناظر کیوں تصور نہ کیا جاوے؟ جواب۔یہ کہیں نہیں لکھا اور پھر قبر کا معاملہ اس جہان کا نہیں۔سوال۔؎تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد ؑ ،غیراللہ کی قسم منع ہے۔جواب۔پارہ نمبر۱۴۔سور ہ الحجر دیکھو۔ایک خط کا جواب ایک صاحب نے قوالی اور مجاہدات کے متعلق اور بعض دیگر باتوں کے متعلق خط لکھا حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ قوّال ہی نہ ہوں بلکہ فعّال ہوں اور یہی ہوں۔ریاضات