ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 497 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 497

ہاتھ دھو کر سُکھانا ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ مجالس طعام میں دیکھا جاتا ہے کہ بعض لوگ کھانے سے پہلے ہاتھ دھو کر تولیہ یا رومال سے صاف نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ یہ شریعت کا حکم ہے۔آپ براہ بندہ نوازی اطلاع فرماویں کہ کوئی صحیح حکم اس بارہ میں موجود ہے یا نہیں۔حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا۔السلام علیکم۔ہر گز قرآن کریم اور حدیث نبی رؤف رحیم میں ہاتھ دھو کر سُکھانے کی مخالفت نہیں۔ہاں ایک بار سرور کائنات فخر موجودات خاتم النبیین والمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا تو کسی نے رومال دیا تو آپ نے اس وقت رومال لیا نہیںجس سے معلوم ہوتا کہ رومال حسب عادت دیا گیا اور اس وقت نہیں لیامگر مخالفت نکالنا غلط ہے۔عید میں نوافل فرمایا۔عید گاہ میں اس وقت نماز عید کے سوائے کوئی نماز نفل وغیرہ پڑھنی جائز نہیں۔نورالدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنگ بدر سے لے کر یرموک تک ۲۸ دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات تاریخ اسلام کے ۶ رسالوں میں شائع ہوئے ہیں ان کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح کی رائے ہے کہ یہ سلسلہ اہل اسلام کے لئے نہایت مفید ہے۔المشتہر غلام قادر فصیح ایڈیٹر تاریخ اسلام شہر سیالکوٹ (البدر جلد ۱۱ نمبر ۶،۷ مورخہ ۲۳؍ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۳ تا ۵) ہر حال میں خدا کو یاد رکھو فرمایا۔نوکری پر جاؤ، بازار جاؤ، اٹھتے بیٹھتے، کروٹ لیتے، سفر میں، حضر میں، صحت میں، بیماری میں۔غرض ہر حال میں اپنے ربّ کویاد رکھو۔قرب کی علامت دکھاؤ ذکر ہوا کہ ایک جگہ بعض مخالفین نے احمدیوں کا پانی کنوئیں سے بند کردیا ہے۔فرمایا۔اس پانی کو کون بند کر سکتا ہے ایک جگہ نہ پیا دوسری جگہ چلے گئے۔اگر ان مخالفین کو