ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 491 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 491

محبی مکرمی سید بشارت احمد صاحب جو چند روز قادیان میں رہے۔تو وہ ایک عاشق صادق کی طرح حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں ہر وقت حاضر رہتے اور حضور کی باتوں کو اکثر قلمبند کرتے رہتے۔انہوں نے ازراہ عنایت ایک ڈائری بھیجی ہے۔اس اخبار میں سب سے اوّل اسی کو ہدیہ ناظرین کیا جاتا ہے۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم علیحدہ مکان میں رہنے کی ہدایت فرمایا کہ ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ مکان میں رہنا چاہیے ورنہ بڑے بڑے نقصانات ہوتے ہیں۔اور ہم نے خود دیکھا ہے کہ انسانی شرم حیا جاتی رہتی ہے۔لَنْ اور لَا کے معانی کا فرق فرمایا۔ (مریم : ۲۷)لفظ لَنْ مدت دراز کے لئے نہیں کہا جاتا ہے اور لفظ لا چونکہ اونچا جاتا ہے یہ دوام کے لئے آسکتا ہے۔جو لوگ کہ شرارتاً رویت کے قائل نہیں ان کا اس سے رد ہوسکتا ہے کہ وہاں لن فرمایا ہے نہ کہ لا۔علم اور بے باکی میں اضافہ فرمایا۔میں ابتداء سے غور کرتا آیا اور اب بھی غورکرتا ہوں۔اگرچہ کہ بوڑھاہوگیا ہوںمگر اب بھی فرصت کے اوقات میں سوچتا رہتا ہوں۔لیکن پھر بھی اب تک میری سمجھ میں نہیںآیا کہ یہ کیا بات ہوجاتی ہے کہ جس قدر علم زیادہ ہوتا جاتا ہے اسی قدر لوگوں کی بیباکی بڑھتی جاتی ہے۔السلام علیکم کو رواج دیں فرمایا کہ السلام علیکم کو رواج دیں۔اس کی یہاں تک تاکید ہے کہ اگر خالی مکان میںبھی کبھی جانا ہوتو اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ کہیں۔امراء کا فرقہ فرمایا۔امراء کا فرقہ اباحی ہوتا ہے الَّاماشاء اللہ۔ایرانی مذہب فرمایا۔ہندو، چینی ، جاپانی یہ ایرانی مذہب کی ہی گویا شاخ ہیں۔گرو صاحب کا معجزہ فرمایا۔عیسائیوں کی دیکھا دیکھی سکھوں نے بھی گرو صاحب کی نسبت یہ معجزہ مشہور کررکھا ہے کہ انہوں نے مرا ہوا ہاتھی زندہ کیا تھا۔غالباً انہوں نے یہ خیال کیا کہ انسان تو