ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 417 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 417

ہو اور ایسی بات نہ سنیں گے جو خوشی پہنچائے۔۲۳؍ جولائی۱۹۱۱ء مثیل موسیٰ کی تسع آیات فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف بھی ایک موسیٰ (حضرت سیدنا محمدؐ علیہ الصلوٰۃ والسلام) تسع آیات کے ساتھ بھیجا۔پس جو ان کے خلاف کرتا ہے وہ بھی فرعون کی طرح مثبور یعنی رسومات اور عادات میں محبوس ہے شرک مت کر۔ناجائز روپیہ نہ کماؤ نہ ناجائز طور پر خرچ کرو، زنا نہ کرو، جھوٹ نہ بولو، کسی کو دکھ نہ دو، قتل نہ کرو، اکڑ بازی سے نہ چلو، کسی کو بجا گالی مت دو، مقابلہ کے وقت مت بھاگو، بیاج نہ کھاؤ۔نصائح فرمایا۔غضب،رسوم، عادات کی پابندی چھوڑ دو۔حرص میں نہ بڑھو۔غفلت نہ کرو۔علم حاصل کرو تو اس پر عمل بھی کرو۔اپنی جانوں پر رحم کرو۔آئندہ آنے والی قومیں تمہارا نمونہ پکڑیں گی۔پس تمہارا فرض نازک ہے۔۲۴؍ جولائی ۱۹۱۱ء حصول نجات کے تین اسباب فرمایا۔جس چیز کا ایمان ہوتا ہے اس کے مطابق عمل بھی ہوتا ہے۔کسی کا عقیدہ صحیح ہو اور اعمال صالحہ نہ ہوں یہ غیر ممکن بات ہے۔خدا نے نجات ایمان، اعمال صالحہ اور فضل سے فرمائی ہے۔(۱)(الزخرف:۷۳) (۲)(البقرۃ:۲۶) (۳)(فاطر:۳۶) عیسائی علم دین سے جاہل فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے  (الکھف:۶) فرماکر عیسائیوں کا جو رعب دنیوی ساز و سامان کے اعتبار سے پڑ جاتا ہے اتار دیا ہے کیونکہ وہ علم دین سے بالکل جاہل ہیں۔