ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 40
تجارت اور زراعت ۱۵؍اکتوبر ۱۹۰۸ء۔فرمایا۔میں نے قرآن شریف میں تدبر کیا ہے اور ایسی آیات کو جمع کیا ہے جن میں زراعت یا تجارت کا ذکر ہو۔ہر دو کو بالمقابل دیکھنے سے مجھ پر ثابت ہوا ہے کہ قرآن شریف نے تجارت کے پیشہ کو زراعت پر ترجیح دی ہے۔تکالیف کا باعث کیا ہوتا ہے ایک عورت نے اپنے خاوندسے تکالیف کی شکایت لکھی۔حضر ت نے اُس کو جواب میں لکھا۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمد ہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔اب میں تم کو قرآن شریف کی بات سناتا ہوں اور وہ یہ ہے۔(الانعام:۱۳۰)۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔اسی طرح ہم ظالموں کے والی ظالموں کو بنا دیتے ہیں۔پس جو شخص اپنی اصلاح کرلے اس پر ظالم حکومت اور تصرف نہیں کر سکتا۔مگر آدمی دوسرے کو ملامت کرنے میں دلیری کرتا ہے اور اپنے آپ میں انصاف نہیں کرتا کہ اس کے اندر کیا کیا نقص ہے؟ یاد رکھو قطعاً تم آرام نہ پا سکو گی جب تک اللہ تعالیٰ تمہارا اصل مطلوب و محبوب اور مقصود نہ ہو۔اس کو یاد رکھو پھر یاد رکھو پھر یاد رکھو!!! اللہ تعالیٰ مدد دے۔یہ تمہارے خط کا اصل جواب ہے، اس پر غور کرو۔دنیا گزشتنی گذاشتنی چھوڑ دینے کی جگہ ہے اور الٰہی احکامات امانت ہیں۔اگران پر عمل درآمد کر لیا تو اِس جہان اور اُس جہان میں سرخروئی ہو گی وَاِلاَّ غضب الٰہی سامنے ہے۔اے اللہ تو ہی رحم فرما اور ہدایت کر۔آمین یا ربّ العالمین … میں تاکید کرتا ہوں اور تمام انبیاء نے تاکید کی ہے کہ استغفار اور حالت کی تبدیلی کرو جس کو تو بہ کہتے ہیں۔بس استغفار، توبہ، صدقہ اور خیرات سے کام لو۔نور الدین ۲۲؍اگست ۱۹۰۸ء نفوس انسانی وملائکہ ایک شخص کے سوال کے جواب میں حضرت امیر المومنین نے لکھا۔نفس انسانی اور نفوس ملائکہ کو وَاللّٰہ العَظِیْم میں مخلوق یقین کرتا ہوں اور مخلوق بھی ایسا کہ