ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 39 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 39

فرمایا ؟ کیا کافیوں اور غزلوں کی ادامیں اس کا کمال کیا، اس کو انبیاء کے راہ پر لایا؟ دعا کبیر کے حفاظ نے کیا اتباع سنت اور منہاج نبوت پر چلنے کی راہ پالی؟ آپ خود ماہرہیں ایسے واعظ بھی آنی اثر رکھتے ہیں۔وَ ہٰذَا مَاجَرَّبْتُ۔فَاِنِّیْ من بہر جمعیتے نالاں شدم جفت خوش حالاں و بد حالاں شدم نوجوان سر گرم اللہ تعالیٰ کرے مستقیم الحال ترقی کرنے والے موافق قرآن وسنت کا خادم  چیز ہو کر(الرعد:۱۸)ہو۔آمین نور الدین ۱۷ ؍رمضان المبارک ۱۳۲۶ھ ( البدر جلد ۸ نمبر ۲ مورخہ ۱۹؍نومبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۴ ،۵) عیسائیوں کے ہاں کھانا ایک شخص نے حضرت خلیفۃ المسیح سے پوچھا کہ کیا موجودہ عیسائیوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے؟ فرمایا۔عیسائی کیا اگر مسلمان بھی بلا تکبیر ذبح کرے یا ایسی طرح جانور کو مارے جو ذبح کا طریق نہیں جیسا کہ آجکل یورپ میں بعض جگہ کرتے ہیںتو وہ کھانا مسلمان کے واسطے جائز نہیں۔ہاں عیسائیوں کی طیّب چیز جو پکی ہو وہ جائز ہے کہ مسلمان کھا لے۔عیسائی عورت سے شادی اُسی شخص نے سوال کیا کہ کیا موجودہ عیسائیوں کے ہاں شادی جائز ہے؟ فرمایا۔مسلمان کے واسطے عیسائی عورت کے ساتھ نکاح کر لینا جائز ہے۔عیسائی مرد سے نکاح لیکن مسلمان عورت کے واسطے جائز نہیں کہ عیسائی مرد کے ساتھ شادی کرے۔(البدر جلد ۸ نمبر ۳ مورخہ ۲۶؍نومبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۶)