ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 396 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 396

؍ جون ۱۹۱۱ء اللہ تعالیٰ کی تخلیق فرمایا۔اللہ تعالیٰ کا واٹر ورکس ایسا وسیع ہے کہ سارے جہان کو وقت پر پانی دیتا ہے۔فرمایا۔آدمی مٹی سے بنا ہے مگر ناک کی بجائے اگر مٹی کا ٹکڑا رکھ دیں تو کیا وہ کام دے گا۔(الحجر:۲۷)۔فرمایا۔یعنی خلاصہ در خلاصہ درست کیے ہوئے کیچڑ سے۔ابلیس کا گروہ فرمایا۔ابلیس کا گروہ وہ ہے جسے حق و باطل میں التباس واقع ہو۔حکمِ خدا فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے حکم کے مقابل میں دلائل گھڑنے والے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔آدم و ابلیس کے بیان سے نصیحت فرمایا۔آدم اور ابلیس کے بیان سے یہ نصیحت لینی چاہیئے کہ جن کے پاس خدا کا کلام ہو ان کی فرمانبرداری کی جائے اور جو فرمانبرداری نہیں کرتے ان سے دور رہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی رحمت سے دور ہیں۔خدا کی ستاری فرمایا۔ایک دفعہ حضرت صاحب نے کسی آدمی کے بارے میں سنا کہ اسے کسی نے کہا تم جھوٹ بولتے ہو تو وہ بہت ہی غضب میںآیا۔فرمایا۔کیا اس نے عمر بھر میں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا؟ اسے چاہیے تھا خدا کا شکر ادا کرتا کہ اتنی مدت ستاری کی۔عنادی فرمایا۔عنادی وہ ہے جو اپنی خواہشات کا تابع ہوجاوے۔ناجائز کمائی کی بے برکتی فرمایا۔لوگ روپیہ کے معاملے میں احتیاط نہیں کرتے۔بس کہیں سے مال مل جائے اسے شوق سے بلاخدشہ استعمال کرتے ہیں۔ناجائز کمائی سے برکت نہیں رہتی۔بعض کھانے ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے کھانے سے غفلت پیدا ہوتی ہے نماز کی لذت نہیںرہتی۔بعض لباس ایسے ہیں کہ ان کے پہننے سے غفلت و سستی گھیر لیتی ہے۔مومن کو ایسی خوراک ایسی پوشاک سے بچنا چاہیئے۔انبیاء نہایت سادہ خوراک بہت سادہ پوشاک رکھتے تھے۔