ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 380
حضرت حق سبحانہ تعالیٰ کے ایسے پوجاری جواب سے محروم نہیں رہتے۔انبیاء و رسل ہوںیا ان سے اتر کر محبان جناب الٰہی ہوں۔یہ دعویٰ نہیں ہے کہ وہ بچھڑا سب سے ہم کلام نہیں ہوا بلکہ فرمایا۔۔(طٰہٰ:۹۰)کا مرجع وہ لوگ ہیں جو اس کی محبت میں غرق تھے۔سوال دوم۔قرآن مجید میں ہے۔ (طٰہٰ:۱۲۵) مگر ہم دیکھتے ہیں کہ کفار کے پاس مسلمانوں سے بڑھ کر مال و دولت ہے؟ جواب از حضرت امیرالمؤمنینؓ۔اللہ تعالیٰ ہر ایک شخص کو جو صحیح محنت کرتا بدلہ دیتا ہے۔قرآن مجید میں فرمایا ہے۔(بنی اسرائیل:۱۹) اور فرمایا۔(بنی اسرائیل:۲۱) اور فرمایا۔(الشورٰی:۲۱) پارہ ۲۵ رکوع۴۔یہ دنیا عاقبت کے مقابلہ میں پھر اس میں سے ہر شخص کی زندگی اس کی عاقبت کے مقابلہ میں، پھر اس کے عیش و آرام کے دن عاقبت کی تکلیف کے مقابلہ میں، ضنک فرمائے ہیں۔اس کا ثبوت دوسری جگہ فرمایا ہے کہ (النساء:۷۸) اور قلیل ضنک کے معنے رکھتا ہے۔میرے ایک دوست کے جواب بھی ان سوالوں پر ہیں آپ ان کو بھی دیکھ لیں۔اگر انشراح صدر نہ ہو تو پھر لکھیں۔نورالدین (البدر جلد۱۰ نمبر۳۵ مؤرخہ ۲۹؍ جون ۱۹۱۱ء صفحہ ۱) ۱۲؍جون۱۹۱۱ ء بدیاں کھلی کھلی ہوتی ہیں فرمایا۔بدیاں کھلی کھلی ہوتی ہیں میں نے بعض ڈاکوؤں سے پوچھا ہے کہ جو مال تم ڈاکے کے ذریعہ سے حاصل کرتے ہو اگر تمہارا کوئی آدمی اس میں سے چرا لے تو تم اسے