ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 363 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 363

تہیدستان قسمت را چہ سود از رہبر کامل کہ خضر از آب حیوان تشنہ مے آرد سکندر را یہاں ہر ہادی کا نام خضر رکھا ہے۔تفسیر کبیر میں لکھا ہے کہ کہا گیا ہے کہ خضر فرشتہ کا نام ہے جیسے جبرائیل آنحضرت ﷺ کے پاس آیا خضر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تھا۔کتب سابقہ میں معراج نامہ موسیٰ ایک کتاب ہے اس میں فرشتہ کا نام حضر لکھا ہے اور میری تحقیقات میں حضر ہی صحیح ہے اور اسی کو خضر بنالیا۔بعض علاقوں میں ح کو خ سے تلفظ کرلیتے ہیں۔جیسے راولپنڈی کے ضلع میں حضر کے معنے جبرائیل کے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور رہے۔وہ ایک فرشتہ ہے خواہ وہ متمثل ہو کر نظر آوے یا کسی آدمی کے ذریعہ تحریک کردے۔میری تحقیقات میں ایسی تحریک فرشتہ ہی کا کام ہے۔چونکہ ہر ہادی اور رہبر اس کی تحریک سے کام کرتا ہے اس لئے وہ خضر کہلاتا ہے اور وہ تین طرح ملتا ہے یا تو متمثل ہوجاتا ہے آنحضرت ﷺ نے دحیہ کلبی کی شکل میں دیکھا۔بعض کہتے ہیں کہ کوئی بزرگ جو ہدایت کا موجب ہوا تو اس نے کہہ دیا کہ خضر ہوں۔میرا ایک دوست تھا وہ کسی زمانہ میں فسق میں مبتلا تھا۔ایک مرتبہ ضلع ہوشیار پور میں کسی ندی کے کنارے جارہا تھا کہ ایک شخص ملا۔اور اس نے یہ آیت پڑھیالاٰیۃ(الحدید : ۱۷) ایسی چوٹ دل پر لگی کہ فوراً توبہ کرلی۔اس کا یقین تھا کہ وہ خضر ہے۔غرض میرا یقین ہے کہ وہ فرشتہ ہے یا اس کا متمثل اور رہبرکامل۔ریاکا علاج اور ملامتی فرقہ کی حقیقت ۲۸؍ اپریل ۱۹۱۱ء کو حضرت کی خدمت میں میرے ایک مخلص اور مکرم بھائی نے ایک عریضہ پیش کیا جس میں انہوں نے ایک روحانی مرض کا علاج چاہاتھا۔حضرت نے اس کے متعلق ایک مختصر سی تقریرفرمائی۔آپ کی طبیعت میں بے حد جوش تھا۔حضرت اس میرے مخلص بھائی سے خصوصاً محبت کرتے ہیں اور اس کی قدر آپ کے دل میں ہے بوجہ اس اخلاص کے جو اس کو حضرت سے ہے۔حضرت کے سر میں ضعف تھا مگر