ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 356 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 356

اس کو لکھو کہ میرا تو بڑا پیر بھی اللہ ہے اور بڑا مرید بھی اللہ ہے۔وہ پیر ہے کیونکہ وہ میرا ہادی ہے۔وہ مرید ہے کیوں کہ جو وہ ارادہ کرتا ہے وہ ہو جاتا ہے۔مرید خدا تعالیٰ کا ایک نام ہے۔وہی سب میرے کام کرتا ہے میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے سوال نہیں کیانہ اپنے مریدوں سے کرتا ہوں۔آپ کو جس طرح کا اضطراب ہے اگر اس میں دعا کی توفیق مل جائے تو انشاء اللہ بیڑا پار ہو جاوے گا۔(البدر جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مؤرخہ ۱۳؍ اپریل ۱۹۱۱ء صفحہ ۱) عبرت فرمایا۔عبرت کا مقام ہے ننگل ۱؎ مدت سے مصیبت میں گرفتار ہے۔پہلے ہیضہ تھا پھر اب طاعون کا زور ہے۔دوسروں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے۔خدا رازق ایک ہندو کا خط پیش ہوا کہ میں نے اپنے مقصد کے پورا ہونے پر کچھ نذر مانی ہوئی تھی جو ارسال خدمت ہے۔فرمایا۔اللہ تعالیٰ مجھے عجیب طریقوں سے رزق عطا کرتا ہے۔اس کی پرورش کی راہیں الگ ہیں دنیا کے لوگ سمجھ بھی نہیں سکتے۔(الطلاق:۴) کا یہ ایک نمونہ ہے جہاں سے خیال اور وہم بھی نہ ہو وہاں سے رزق آ جاوے۔آپ مرزا صاحب کو کیا کہتے ہیں؟ ایک دوست کا خط حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ بعض غیر احمدی یہ لکھ دینے کو تیار ہیں کہ ہم مرزا صاحب کو مسلمان مانتے ہیں۔فرمایا۔پھر وہ مرزا صاحب کے دعوے اور الہام کے متعلق کیا کہیں گے۔مدعی وحی و الہام کے معاملہ میں دو ہی گروہ ہو سکتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  (العنکبوت:۶۹) اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو خدا تعالیٰ پر افترا کرے اسے خدا کی طرف سے الہام نہ ہوا ہو اور کہے کہ ۱؎ ننگل ایک چھوٹا سا گاؤں قادیان کے قریب ہے۔ایڈیٹر