ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 217 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 217

سید کون ہے؟ ایک شخص نے حضرت خلیفۃ المسیح کو لکھا کہ شیعہ کہتے ہیں کہ شیخ عبدالقادر جیلانی سید نہ تھے۔حضرت نے جواب میںتحریر فرمایا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شیعوں کی آپ نے خوب سنائی یہ قوم تو تمام صحابہ کو ابوبکر ؓہو یا عمر ؓ اور تمام ازواج مطہرات کو سوائے ام سلمہؓ کے عائشہ ؓ ہو یا حفصہؓ ہو۔بُرا کہتے ہیں۔تبرّا ان کا عجیب و غریب عمل ہے۔امام حسن ؓکو خود بُرا مانتے ہیں۔کسی شیعہ کا نام آپ نے عبدالحسن سنا ہے حالانکہ عبدالحسین بہت ہیں۔یا حسین تو کہتے ہیں کبھی یا حسن بھی سنا ہے؟ ہر ایک امام کی اس دوسری اولاد کو جو ائمہ اثنا عشرہ میں نہیں برا کہتے ہیں۔کیا زید بن علی بن حسین کو یا اسماعیل بن جعفر الصادق یا ابوبکر و عمر ابناء علی وحسین رضوان اللہ کو یہ اچھا کہتے ہیں۔پھر کیا سید عبدالقاد ران سب سے بڑے ہیںجن کو یہ برا کہتے ہیں۔مکہ معظمہ کے سادات جو وہاں حاکم ہیں سب حسنی سید ہیں اور وہ لگاتار تیسری چوتھی صدی سے وہاں کے حاکم ہیں۔وہ لکھتے ہیں۔یز یدظالم نے امام حسین کی نسل کو قطع کر دیا۔اور کہیں دیکھ لو ہر جگہ سیدوں کا ایک گروہ دوسرے سادات کو سید نہیں مانتا۔فقیہہ عالم ابو المالی احمد بن شیخ محقق ابو الحسن علی بن احمد بن عبدالرزاق بن عیسیٰ الہلائی البغدادی نے کہا کہ مجھے خبردی ہے قاضی القضاۃ ابو نصر نے کہا خبر دی ہے مجھے میرے والد عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے سوال کیا اپنے والد سے ان کے نسب کے بارے توفرمایا۔عبدالقادر بن ابو صالح موسیٰ بن ابی عبداللہ بن یحییٰ بن محمد بن دائود بن موسیٰ بن عبداللہ بن الجواہ بن عبداللہ المض بن حسن مثنیٰ بن حسن بن علی بن طالب رضوان اللہ علیہم اجمعین اور علی بن احمد بڑا راستباز تھا۔بعض لوگ کہتے ہیں ابو صالح کا نام جنگی دوست تھا اور یہ نام عربی نہیںیہ لوگ اتنی عقل نہیں رکھتے۔اگر کسی کا نتھے شاہ اور نجف شاہ، کڑک علی شاہ نام ہو تو وہ سید نہیں ہو گا۔اگر کسی شیعہ نے انکار کیا تو کیا عجب ہے۔میں نے یہاں قادیان کے سادات دیکھے۔ایک سید جو دوسرے کا داماد ہے۔خسر نے کہا کہ