ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 210 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 210

اس آخری شعر نے ہمیں بہت ہی فائدہ پہنچایا۔بہشت کے نام نہاد ٹھیکیدار سے سوال فرمایا۔ان مولویوں میں سے جو بہشت کے ٹھیکیدار بنے پھرتے ہیں ایک مولوی سے میں نے پوچھاغیر مسلم توخیر دوزخی ہوئے مگر اسلام میں بھی سوائے غیرمقلدوں کے آ پ کے نزدیک سب جہنمی ہوئے لیکن یہ تو بتائے کہ غیر مقلدوں میں بھی کس کا گروہ بہشتی ہے نام بنام پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں حاضر ہو جائوں گا۔میں نے کہا کہ آٹھ بہشت ہیں وہاں اکیلے آپ ہوں گے آپ خیال کر سکتے ہیں آپ کو کیا لطف آئے گا۔بھائی کی گمشدگی میں بہن کی دعا فرمایا۔بھائی کی گمشدگی میں اس کی بہن سے دعا کرانی چاہیے اور ایک خاص دعا سے میرا تجربہ ہے کہ چالیس دن میں انشاء اللہ خبر مل جاتی ہے۔تبلیغ حقِ کا ایک انداز ایک دوست نے ایک نوجوان کوپیش کیا کہ یہ خوش الحان حافظ ہیں۔( آپ ریش ستردہ تھے)آپ نے بطور موعظہ حسنہ و قول موجہ ایک نہایت بلیغ فقرہ ہنس کر فرمایا کہ ہمیں سائن بورڈ سے معلوم نہیں ہو سکا دکان میں کیا مال بھرا ہے ( یہ بھی ایک طرز ہے تبلیغ حق کا)۔واقف و تجربہ کا ر کی اہمیت ایک لڑکے کو مخاطب کر کے فرمایا کہ بٹالہ کا راہ ا س سے پوچھنے کا فائدہ نہیں جو تمہاری طرح اس سے ناواقف ہو بلکہ اس سے پوچھنا چاہیے جو وہاں جا چکا ہو۔تم بچے ہو اپنے سے بزرگ و بوڑھے کی رائے ہر امرِ اہم میں لے لیا کرو۔ایسے بزرگ کی جس کو تم نے دیکھا ہو کہ وہ ہر وقت خوش رہتا ہے۔(البدر جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۲؍ مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۳) کتاب ’’سنت احمدیہ‘‘ کی نسبت رائے قاضی اکمل صاحب کی نئی تالیف جس میں نماز و روزہ زکوٰۃ، طلاق اور نکاح کے مسائل بالدلائل مرقوم ہیں یعنی قرآن و حدیث سے ہر مسئلہ کو جس پر ہمارا عمل ہے ثابت کیا ہے اور جن کا عمل اس کے خلاف ہے ان کی