ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 200 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 200

طاعون سے حفاظت کی دعا حضرت امیرالمومنین نے فرمایا کہ یہ دعائیں نماز فجر و شام کے بعد بالالتزام پڑھی جاویں۔بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ۔تین بار۔انشاء اللہ طاعون سے محفوظ رہیں گے۔علاج طاعون فرمایا۔میری طرف مختلف علاقوں سے خط آرہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے طاعون بڑی سرعت و شدت کے ساتھ ترقی کر رہا ہے اس لئے تم (۱) بہت استغفار کرو۔بہت استغفار کرو۔(۲) گھروں میں دعا کرنے کی عادت ڈالو اور اپنے گھروں کے لوگوں کو بھی دعا و استغفار کی تاکید کرو۔(۳)حسب استطاعت مالی خیرات کرو۔(۴) باطنی صفائی کے ساتھ ظاہری صفائی کی طرف کامل توجہ کرو۔مکانوں کو اور گھروں کے اسباب کو بہت صاف رکھو۔(۵) چوہوں کے دفعیہ کی تدابیریں عمل میں لاؤ۔غالباً اسی کی راہ سے یہ مرض پھیلتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہ بڑا فاسق ہے۔(الحکم جلد ۱۴ نمبر ۸ مورخہ ۷ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۴) کلام الامام میں قرآنی نکات تاثیر قرآنی اور محبت الٰہی کے حصول کی دو صفات فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے جو قرآن شریف کی تعریف میں فرمایا ہے کہ(الحشر:۲۲) ایک تو اس کے یہ معنے ہیں کہ قرآن شریف کی ایسی تاثیر ہے کہ اگر پہاڑ پر وہ اترتا تو پہاڑ خوف خدا سے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا اور زمین کے ساتھ مل جاتا۔جب جمادات پر اس کی یہ تاثیر ہے توبڑے ہی بیو قوف وہ لو گ ہیں جو اس کی تاثیر سے فائدہ نہیں اٹھاتے اور دوسرے اس کے معنے یہ ہیں کہ کوئی شخص محبت الٰہی اور رضائے الٰہی کو حاصل نہیں کر سکتا جب تک دو صفتیں اس میں پیدا نہ ہو جائیں۔اوّل تکبر کو توڑنا جس طرح کہ کھڑا ہوا پہاڑ جس نے سر اونچا کیا ہوا ہوتا ہے گِرکر زمین سے