ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 192

عمدہ اخلاق ہیں جو روحانی ورزش سے حاصل ہوتے ہیں اس لئے اب ورزش جسمانی پر بھی ان کو مقدّم کرو جو میری عین خوشی کا موجب ہے۔اخبارات کے جدید قانون پاس ہونے کی خبر پر تبصرہ اس مختصر سی باموقع نصیحت سے حضرت کی خواہشوں کا پتہ لگتا ہے کہ آپ قوم کے اندر کیا روح پیدا کرنا چاہتے ہیں۔مندرجہ بالا تقریر سے پہلے ایڈیٹر الحکم سے دریافت کیا کہ اخبارات میں تازہ ترین خبر کیا ہے۔میں نے عرض کیا اخبارات کا جدید قانون پاس ہوگیا ہے۔فرمایا۔مصالحہ الٰہیہ اپنا کام کر رہے ہیں۔بد اندیش لوگوں کی تیز تحریروں نے یہاں تک نوبت پہنچائی۔اچھا ہے اسلام کے حقائق ظاہر ہوںگے اور اس طرح پر بھی لوگوں کی اصلاح ہوگی۔تیز زبانی اور بدگوئی بھی ایک بیماری ہے اس کے لئے قانونی بندشیں اصلاح کا کام کریں گی۔انجمن حمایت اسلام کا ذکر خیر انجمن حمایت اسلام کا ذکر تھا۔فرمایا۔انجمن نے بہت بابرکت کام کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے مثمر کیا ہے۔انجمن کی تالیفات نے مسلمان بچوں کو ایک حد تک دین سے آگاہ کیا ہے اور یہ کتابیں بہت مقبول ہوئی ہیں ملک کے ہر حصوں سے ان کی مانگ آتی ہے اور وہ انجمن کی مستقل آمدنی کا بہت بڑا جزو ہیں۔اتنے بڑے کام میں اگر کوئی غفلت بھی ہوئی تو وہ اس قابل نہیں کہ اس پر بہت بڑھ کر شور مچایا جاوے اور بنے ہوئے کام کو بگاڑنے کی کوشش کی جاوے۔یہ اصلاح کا طریق نہیں ہے۔(الحکم جلد ۱۴ نمبر ۵ مورخہ ۱۴ ؍فروری ۱۹۱۰ء صفحہ۹) ۱۔استویٰ علی العرش استویٰ اور عرش وہ لفظ ہیں جن کے متعلق لغت عرب میں کوئی دقّت نہیں صحابہ کرام میں ان کے متعلق کوئی غیر معمولی جھگڑا نہیں ہوا مگر متاخرین میں اس پر بڑی بحثیں ہوئی ہیں۔استویٰ کے معنے علیٰ ظہر استقر الفاظ محدود ہوتے ہیں اور واقعات غیر محدود اس کے لئے ایک ایک لفظ کے کئی کئی معنے لئے جاتے ہیں۔دیکھو’’ شئے‘‘ ہے چیونٹی کے ایک سرے پر بھی شے کا لفظ بولا جاتا ہے اور زمین و آسمان پر بھی اور اللہ تعالیٰ پر بھی۔اسی طرح دیکھو بیٹھنا، ہاتھی بھی بیٹھتا ہے انسان