ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 103
کی کتاب فصل الخطاب دو جلد ابطال الوہیت مسیح۔مسیحی لوگوں کے مقابل اور مولوی محمد قاسم نانوتوی کی کتاب اور آپ کے رسائل تمام دنیا کے مذاہب باطلہ کے مقابل اور خاکسار کی کتاب نورالدین آریہ کے مقابل اور تصدیق براہین احمدیہ …… اور سب کے خاتمہ پر اسّی کتابیں عربی فارسی اردو تصنیف مرزا غلام احمد صاحب قادیان تمام مذاہب کے سامنے اور بہت سی لطیف جن کے خیال پر میں نے آپ کے رسائل طلب کئے آپ نے ان کا ذکرحقارت کے رنگ میں بھی نہ فرمایا۔پھر اسلام کا جہاز کس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے ذریعہ ساحل پر پہنچے جب آپ جیسے امیر ابن امیر کو فضلائِ زمانہ حال میں انتخاب کے وقت ایک محدود علیگڑھ کی جماعت سے اونچی جگہ توجہ کرنے کا کام نہیں کرنا پڑا۔آہ! آہ!! آہ !!! پھر گلدستہ علوم کے صفحہ ۳۸ میں ایک نظم حضور نے لکھی ہے وہ غالباً تحفہ نصائح سے لی ہے گو نام نہیں آیا۔آخری مصرعہ مرقومہ جناب یہ ہے ذیقعدہ بینی کود کے ذی الحجہ دختر خوب تر۔قابل غور ہے جس اسلام میں (النور:۳۱) ہو وہاں نظر کود کے و نظر بد خترے خصوصاً دختر خوب بلکہ دختر خوب تر۔کیا ممکن ہے اور کیا کوئی ایسی تعلیم کو قرآن کریم اور حدیث صحیح یا اقوال ائمہ اربعہ یا ائمہ تصوف سے دکھا سکتا ہے۔حَاشا وَ کَلَّا۔بہرحال یہ سب کتابیں خاکسار کے پاس ہیں آپ اگر چاہیں تو عاریتاً یا قیمتاً میسر ہولے سکتے ہیں۔مخلص نور الدین ( البدر جلد۸ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) مکتوبات امیر المومنین ہَنِیًّا لِاَرْبَابِ النَّعِیْمِ نَعِیْمُہَا وَلِلْعَاشِقِ الْمِسْکِیْنِ مَا یَتَجَرَّعُ مولٰنا النواب ا لمعظم المکرم بالقابہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بجواب مکرمت نامہ بادب گزارش ہے۔ایسے علماء کا ذکر جنہوں نے ردّ نصاریٰ و آریہ پر قلم اُٹھایا۔صرف اس لئے تھا کہ حضور نے اس مقام پر یہ لکھا تھا کہ مسیحی مشنری ہندوستان میں آئے ان کے مقابل