ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 8
للہ تعالیٰ کے تمام افعال میں حکمت، رحمت ،فضل اور انسان کی اصلاح مدنظر رہتی ہے۔قبولیت کا تذکرہ فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تکبر ہو گا تو جہنم ٹھکانا ہے اور صبر کے موقع پر(البقرۃ : ۱۵۶،۱۵۷) اضطراب مت کرو۔دعا کی جاتی ہے اور پیارا مولیٰ رحیم کریم و مالک ہے۔والسلام دستخط نور الدین ازقادیان ۶؍جون ۱۸۹۷ء (الحکم جلد ۲ نمبر ۵،۶ مورخہ ۲۷؍مارچ و ۶؍اپریل ۱۸۹۸ء صفحہ۶ ) مکتوب بنام مولوی ریاض احمد صاحب ذیل میں ہم ایک خط درج کرتے ہیں جو عرصہ ہوا ہمارے مخدوم حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے مولوی ریاض احمد صاحب ساکن رائے بریلی کے نام لکھا تھا۔بظاہر یہ ایک خط ایک خاص شخص کے نام ہے۔مگر نفس الامرمیں بعض لغات القرآن کا لب لباب ہے اور قرآن کریم کے بعض مشکل مقامات کا حل ہے۔اس لئے ہم نہایت فخر اور عزت سے اس کو درج کرتے ہیں تاکہ ہمارے ناظر ین قرآن کا ترجمہ کرنے یا پڑھتے وقت ان امور کا لحاظ رکھیں اور آئندہ ہم مولوی صاحب کی یادداشتیں ترجمہ قرآن کے متعلق انشاء اللہ سلسلہ وار درج کرتے رہیں گے۔( ایڈیٹر الحکم ) نور الدین ۱۳؍ستمبر ۱۸۹۵ء از دارالاما ن قادیان میرے عریضہ کو ایک بار آپ ضرور پورا پڑھ لیں گر فرصت ملے۔میں اسے دوسری بار نہیں دیکھ سکا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قرآن مجید کے ترجمہ کی جو ضرورت آج کل ہے وہ مخفی نہیں اور اس پر اب کچھ مجھے لکھنا فضول ہے کیونکہ بات صاف ہے۔میں اس عریضہ میں مختصراً عرض کروں گا کیونکہ مجھے آپ کے حالات اور عادات اور آپ کے اندرونی جوشوں کی اطلاع نہیں۔میں نے آپ کا ارادہ