ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 88
ہاں بعض گھروں سے اگر نکل گیا تو بعض دوسرے گھروں میں ضرورجلوہ گری کرے گا۔یہود ذلیل قوم ہو گئے تو عیسائیوں میں آیا انہوں نے غلطیاں شروع کر دیں تو عرب نے اختیار کرلیا۔بنی امیہ کے تساہل پر عباسی جانشین ہوئے۔عباسیوں کی عیاشیوں پر ترک آئے تومعاً اسلام میں داخل ہو گئے۔مگر بات یہ ہے کہ ارضی دنیا تو عالم اسباب ہے کسی کے ذریعہ اور کسی کے سبب سے الاسلام جدید رنگ میں ظاہر ہو تا ہے۔مثلاً آدم کے ذریعہ جس کی تحقیر میں ملائکہ بھی نا فہمی سے شریک ہوئے تھے۔نوح کے واسطے سے جن کا امراء و شرفا نے تمسخر کیا۔آخرموسیٰ سے جس کو اس زمانہ کے بادشاہ نے(الزخرف : ۵۳) کہا۔پھر نوبت آئی ہمارے سید و مولیٰ متمم مکارم اخلاق جامع کمالات دنیا و دین اس یتیم بیکس بے بس کے حالات سے معلوم ہوا۔راتوں رات شہر سے غار ثور میں اور وہاں سے مدینہ کو بھاگا۔دیکھ یہ سب منصوبوں سے نہیں ہمارے یدقدرت سے منصور و مؤید ہوئے۔کسی کے انتخاب سے نہیں صرف ہمارے انتخاب سے منتخب ہوئے۔اگر یہ صرف دنیوی لوگوں کی اعلیٰ تعلیم کا ثمرہ ہو تا تو سید احمد خاں کی اولاد سید احمد خاںسے زیادہ بڑھ چڑھ کر مصلح ہو تی۔اس لئے میں اس وقت کی سخت ضرورتوں کو محسوس کر کے اور اپنے آپ کو مامور نہ پا کے مامور کی جستجو میں لگا اور آخر قادیان میں اسے پایا اور دس سال کا عرصہ ہو تا ہے کہ اس مختصر گاؤں میں ڈیرہ جما دیا۔مجھے اس کی پہچا ن میں دقّت نہیں ہوئی۔ہزاروں ماموروں کے واقعات میرے پاس تاریخوں میں موجود تھے۔ان کی تعلیمات کا عظیم الشا ن ذخیرہ یہود، ہنود اور مسلمانوںمیں موجود تھے۔کس طرح یہ لوگ پیدا ہو تے ؟کس طرح کا نشو ونما پاتے؟ لوگوںمیں ان کے حسب و نسب کا کیا حال ہو تا ہے؟ ان کے دماغ کیسے؟ ان کے خیالات کیسے؟ ان کے احباب کیسے؟ ان کی کامیابی کیسی؟ ان کے اعداء کی ناکامی کیسی؟ ان کی تعلیمات بتدریج کس طرح پھیلتی ہیں؟ غرض اس شخص کی پہلی صدا پر میں اس کے پاس پہنچا۔کچھ دنوںمیں بیسیوں ایم اے، بی اے، پلیڈر، ڈاکٹر اور