ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 76
(۱۲) جبرئیل کو دیکھے۔دشمنوں پر فتح پاوے امربالمعروف ونہی عن المنکر کا بہت بڑا پابند ہو۔(۱۳) میکائیل کو دیکھے۔مال اور شرف پاتا ہے۔(۱۴) سدرۃ المنتہیٰ۔وہ اپنے سارے مطالب میں کامیاب ہوتا ہے۔(۱۵) آسمان کے دروازوں کا کھلنا۔اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔(۱۶) لوح محفوظ۔مقبول الکلام ہوتا ہے۔(۱۷) اللہ کو دیکھے۔اس کی حاجات پوری ہوتی ہیں اور معزز قویٰ ہوتا ہے۔واقعات معراج کی یہ لغت ہے اب ان لغت کو رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں معائنہ کرو اور دیکھو کہ یہ واقعہ معراج کیسا سچا اور صحیح واقعہ ہے۔صبر کی دو اقسام صبر دو قسم کا ہوتا ہے صبر علی الطاعت اور صبر عن المعاصی۔صبر علی الطاعت تو یہ ہے کہ نیکیوں پر ہمیشگی اور دوام کرے اور نیکیوں پر صبر یہ ہے کہ خوب سنوار سنوار کر کرے نماز پڑھے تو اس کو سمجھ سمجھ کر پڑھے او رعین وقت مقررہ پر پڑھے اور باجماعت پڑھے۔صبر عن المعاصی یہ ہے کہ بدیوں سے بچتا رہے۔مثلاً غضب آجاوے تو حلم کو برتے۔شہوت آئے تو عفت سے کام لے۔مشکلات میںبلند حوصلگی اختیار کرے حرص کے وقت قناعت اور کسی مشکل وقت میں شجاعت تہوّر سے کام لے۔نیکی کے رنگ میں انسانی ہلاکت کا شیطانی انداز شیطان کبھی کبھی نیکی کے رنگ میں بھی انسان کو ہلاکت میں ڈال دیتا ہے ایسے او راد اور وظائف بتلائے جاتے ہیں کہ انسان باجماعت نماز سے رہ جاتا ہے۔پس انسان کو اپنی خود تراشیدہ نیکیوں کا گمان اور غرور نہیں کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختلف قویٰ دیئے ہیں اس لئے جو بات اس کو نہیں دی گئی اس کو دوسرے سے کیا فائدہ اٹھاوے؟